پیرس…….فرنچ اوپن ٹینس میں ویمنز سنگلز کے سیمی فائنلز آج کھیلے جا رہے ہیں،جیوسوپر ایونٹ کے دلچسپ مقابلے براہ راست نشر کررہا ہے ۔پیرس میں جاری گرینڈ سلیم ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ویمنز سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ امریکا کی سرینا ولیمز اور سوئٹزر لینڈ کی Timea Bacsinszky آمنے سامنے ہیں،جبکہ ایک اور سیمی فائنل میں سربیا کی Ana Ivanovic کا مقابلہ جمہوریہ چیک کی Lucie Safarova سے ہو رہا ہے،پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپر یہ دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے براہ راست نشر کر رہا ہے۔