کراچی …..پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ اگلےسال سری لنکااوربنگلہ دیش سےٹیم پاکستان بھیجنے کا معاہدہ کرینگے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ زمبابوے کیخلاف سیریز سے بہت فائدہ ہوا،جس کے ساتھ دیگر ممالک کے آفیشلز بھی آئے،مہمان ٹیم پاکستان سے مطمئن ہوکر روانہ ہوئی ہے۔شہریار خان نے کہا کہ کراچی میں کرکٹ کو مزید فروغ دینےکیلئے جلد یہاں کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح کرونگا۔ان کا کہناتھاکہ آئندہ آنیوالی ٹیموں کے انٹرنیشنل میچز کراچی میں ہونگے۔