رولینڈ گیروس……فرنچ اوپن ویمنز سنگل فائنل آج کھیلاجائیگا ،ٹاپ سیڈ امریکا کی سیرینا ولیمز کا مقابلہ جمہوریہ چیک کی لوسی سفاروا سے ہوگا ۔سیرینا کئیرئیر کی بیسویں گرینڈ سلیم ٹرافی حاصل کرپائیں گی یا نہیں،فیصلہ آج ہوجائیگا۔رولینڈ گیروس میں جاری ٹینس ایونٹ میں آج کا سب سے بڑا مقابلہ ویمنز فائنل ہے ۔امریکہ سے تعلق رکھنے والی سرینا ولیمز اور جمہوریہ چیک کی لوسی سفارواآمنے سامنے ہونگی ۔ چیک ریپبلک سے تعلق رکھنے والی سفاروا پہلی بار فرنچ اوپن کے فائنل میں پہنچی ہیں جبکہ سیرینا ولیمز کئیریر کے بیسویں گرینڈ سلیم ٹائیٹل سے صرف ایک قدم دور ہیں۔دونوں ٹینس اسٹار کورٹ میں اعصاب شکن مقابلے کیلئےتیار ہیں ۔دوسری جانب مینزسنگلز میں سوئس ٹینس اسٹار اسٹینسلاس ووارینکا ،،فرانس کے جو ولفرائڈ سونگا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئےہیں جبکہ سربیا کے نوواک جوکوچ اور اینڈی مرے کے درمیان کھیلا جانے والا فائنل خراب روشنی کے بارش مکمل نہیں ہوسکا ،جب کھیل روکا گیا تو جوکووچ ایک کے مقابلے میں 2 سیٹ سے برتری لیے ہوئے تھے جبکہ چوتھے سیٹ میں مقابلہ تین، تین گیمز سے برابر تھا۔