News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
برطانوی شہزادے نے امریکی اداکارہ کو شاہی محل مدعو کر لیا     باپ نے غیرت کے نام پر 15 سالہ بیٹی کو قتل کردیا     فیس بک پر جعلی اکاؤنٹ، شوہر نے بیوی کو گھر سے نکال دیا      وزیر داخلہ اپنی ضمانت کی فکر کریں , قمرزماں کائرہ      اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو پریشان کر دیاہے , سینیٹر سراج الحق     ایرانی صدر کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دس اقتصادی سمجھوتوں پر دستخط      شاہ رخ خان اور اکشے کمار کی فلموں کے باکس آفس پر تصادم کا خدشہ پیدا ہوگیا     موبائل پر فیس بک میسنجر استعمال کرنیوالوں کیلئے بری خبر !     بھارت نے ممتا کلکرانی کو پکڑنے کیلئے انٹرپول سے مدد مانگ لی     شہرت نے تنہا کر دیا ہے: لیڈی گاگا     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> Aaj Tv
عالمی خبریں Share your views
شام: دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑی ہجرت [آج ٹی وی] 07 Dec, 2015
شام: دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑی ہجرت

دمشق: شام کے چار سالہ بحران نے دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑی ہجرت کو جنم دیا ہے۔ یورپ میں اب تک ساڑھے سات لاکھ پناہ گزیں داخل ہوئے ہیں جس میں باون فیصد شامی ،انیس فیصد افغانی اور چھ فیصد عراقی شامل ہیں۔شام کے بحران نے ایک ایسی عالمی کشمکش کو جنم دیا ہے جس میں بہت کچھ داوٴ پر لگ گیا ہے۔ داعش کے خلاف بمباری میں اب امریکا ، برطانیہ،فرانس ،روس اور دیگر ممالک بھی شامل ہوگئے ہیں، اہداف کی اس جنگ نے پناہ گزینوں کے سمندر کو جنم دیا ہے، ایک ایسا سمندر جس میں کئی ممالک کا استحکام ، انسانی اقدار اور بنیادی انسانی حقوق کا تصور غرق ہو کر رہ گیا ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد اس ہجرت کو دنیا کی سب سے بڑی ہجرت قرار دیا جا رہا ہے۔ساڑھے سات لاکھ سے زائد مہاجرین یورپ میں داخل ہوگئے، پیرس حملوں کے بعد یہ راستہ بھی مسدود ہوگیا ہے۔ کئی ممالک نے سرحدیں بند کردی ہیں، قوانین سخت ہوگئے ہیں اور تلاشی کا عمل مزید چوکنا کردیا گیا ہے۔ شام، عراق ، افغانستان اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے ہزاروں پناہ گزیں مقدونیا اور یونان کی سرحد پر پھنس گئے ہیں اور اب احتجاج کر رہے ہیں۔دنیا کی اس سب سے بڑی نقل مکانی کا سبب صرف جنگ ہی نہیں، ابتر معاشی حالات بھی لوگوں کو اپنا وطن چھوڑنے پر مجبور کر رہے ہیں، کابل میں افغان پاسپورٹ آفس کے باہر لوگوں کا ہجوم جمع ہے، جن کا ایک ہی مقصد ہے کہ وہ پاسپورٹ بنوائیں اور ملک چھوڑ دیں۔ افغانستان سے اس سال ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد پہلے ہی یورپ جا چکے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal