News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
قابل اعتراض مواد ہٹانا ہماری پالیسی کا حصہ ہے، فیس بک     سفید فام امریکیوں میں ہیروئن کی لت میں پانچ گنا اٖضافہ     حوصلہ مند خواتین ’’درخشاں ستارے ہیں‘‘: ملانیا ٹرمپ     24نیوز کے نمائندہ سے علیم خان کی بدتمیزی، مریم اورنگزیب کی مذمت     سپریم کورٹ؛ جسٹس امیر ہانی 31 مارچ کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے     چین آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا     سپریم کورٹ نے نیب میں غیرقانونی تقرری کیس کا فیصلہ سنادیا     پاک بحریہ کی ایس ایس جی کی گولڈن جوبلی پر تقریبات کا اہتمام     اداروں کومضبوط کیاجائے،خوف کی فضاپیدانہ کی جائے،چیف جسٹس     بغداد میں ٹرک بم دھماکہ، 17 افراد ہلاک     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> Samaa News
پاکستان کی خبریں Share your views
ڈاکٹر عاصم پر 462 ارب کرپشن کیس میں فرد جرم عائد [سماء نیوز] 06 May, 2016

کراچی: احتساب عدالت نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کیس میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین پر فرد جرم عائد کردی، جبکہ کیس کی سماعت 14 مئی کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو آج صبح چار سو باسٹھ ارب روپے کی کرپشن کے الزام پر کراچی کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ڈاکٹر عاصم پر فرد جرم عائد کی گئی۔ عدالت کی جانب سے ڈاکٹر عاصم پر فرد جرم عائد کیے جانے پر سابق مشیر نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔ پراسیکیوٹر نیب کا کہنا تھا کہ فرد جرم میں صرف صحتِ جرم سے انکار کیا جاتا ہے۔

پراسیکیوٹر نے ڈاکٹرعاصم کے خلاف عدالت میں الزامات پڑھ کر سنائے۔ الزامات میں کہا گیا کہ ڈاکٹرعاصم نے گیس کی مصنوعی قلت پیدا کی، سی سی آئی کو غلط معلومات دیں، غلط معلومات سے یوریا کی قیمتوں پر اثر پڑا جس سے یوریا کی قیمت فی بوری 850 سے 1830 روپے تک پہنچ گئی۔

الزامات کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین نے کےڈی ایل بی کا غیرقانونی ٹھیکہ سابق صدر کےڈی ایل بی صفدرحسین کی مدد سے حاصل کیا، ضیاء الدین اسپتال کیلئے غیرقانونی طور پر زمین حاصل کی۔ ان سب کے نتیجے میں 2012 سے 2013 تک قومی خزانے کو 450 ارب کا نقصان پہنچا۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ الزام جھوٹا ہے کسی الزام کو نہیں مانتا، مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ڈاکٹرعاصم نے کہا فردجرم میں لکھا جائے یہ مقدمہ بھی سیاسی ہے اور میرا مؤقف بھی شامل کیا جائے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم پر وزارت پیٹرولیم میں چار سو باسٹھ ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔  عدالت نے سماعت 14مئی تک ملتوی کردی ہے۔ سماء



View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal