کولمبو (دنیا نیوز) سری لنکا کے علاقے سلاوا میں فوجی اسلحہ ڈپو میں متعدد دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی ، حادثے میں ایک فوجی ہلاک ، متعدد زخمی ہو گئے ۔
سلاوا میں فوجی اسلحہ مرکز میں زور دار دھماکے ہوئے جس کے بعد آگ لگ گئی ۔ مزید دھماکوں کے خدشے کے پیش نظر پانچ کلو میٹر کا علاقہ خالی کروا لیا گیا ۔ حکام کے مطابق ریسکیو ادارے آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ تاہم انہیں مشکلات کا سامنا ہے ۔ دھماکوں کی وجوہات کا پتہ نہ لگایا جا سکا ۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔