News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> Dunya News
تازہ ترین خبریں Share your views
جب لیجنڈ محمد علی نے نوجوان کی جان بچائی [دنیا نیوز] 06 Jun, 2016


واشنگٹن: (ویب ڈیسک) لیجنڈ باکسر محمد علی کلے نہ صرف بیسویں صدی کے سب سے بڑے کھلاڑی، بہترین مبلغ اور کرشماتی پرسنیلٹی کے مالک شخص تھے بلکہ ایک انتہائی اچھے انسان بھی تھے۔ اس کا اندازہ آپ اس واقعے سے لگا سکتے ہیں جب انہوں نے خود کشی کی کوشش کرنے والے ایک نوجوان کی جان بچائی تھی۔
یہ واقعہ 1981ء میں پیش آیا تھا۔ ہوا یوں کہ محمد علی کو خبر ملی کہ ایک نوجوان لاس اینجلس کی بلند وبالا عمارت سے کود کر اپنی جان دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ محمد علی نے جیسے ہی یہ سنا وہ فوری طور پر وہاں پہنچے اور خود کشی کی کوشش کرنے والے نوجوان کو اس اقدام سے منع کرنے لگے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محمد علی نے اس موقع پر کسی فلمی ہیرو کی طرح اپنی گاڑی دوڑائی اور ون وے ٹریفک کی بھی پرواہ نہ کی۔ محمد علی عمارت کی سیڑھیاں چڑھ کر خود کشی کی کوشش کرنے والے نوجوان کے پاس گئے اور اس سے کہا کہ ’تم میرے بھائی ہو۔ میں تم سے پیار کرتا ہوں۔ میں تم سے جھوٹ نہیں بول رہا۔ میں چاہتا ہوں کہ تم میرے ساتھ چلو کیونکہ میں تمہیں اپنے دوستوں سے ملوانا چاہتا ہوں‘۔ تقریبا 20 منٹ تک جاری رہنے والے اس منظر کو امریکی میڈیا نے اپنے کیمروں میں محفوظ کر لیا تھا۔ اس موقع پر خود کشی کی کوشش کرنے والے اس 21 سالہ نوجوان نے محمد علی سے کہا کہ وہ اس کیلئے کیوں فکرمند ہیں۔ میں کچھ نہیں ہوں۔

بعد ازاں امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد علی نے بتایا کہ خود کشی کی کوشش کرنے والا وہ نوجوان مجھے روتے دیکھ رہا تھا اور یقین ہی نہیں کر رہا تھا کہ میں اس کیلئے اپنے آنسو بہا رہا ہوں اور اسے خود کشی سے منع کر رہا ہوں۔ محمد علی نے نوجوان سے کہا کہ اگر اس نے خود کشی کرکے اپنی جان دیدی تو وہ سیدھا جہنم میں جائے گا اور اس کی توبہ بھی قبول نہیں ہوگی۔ نوجوان نے یہ سنا تو فوری طور پر خود کشی کا ارادہ ترک کر دیا اور عمارت کی بالکونی سے نیچے اتر آیا۔ محمد علی جب اس نوجوان کے ہمراہ عمارت سے باہر نکلے تو لوگوں کی بڑی تعداد نے انھیں گھیر لیا اور سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔ محمد علی نے اس موقع پر لوگوں سے کہا کہ وہ اس نوجوان کو ساتھ لے کر جا رہا ہوں تا کہ اس کی تعلیم، نوکری اور اچھے کپڑوں کا بندوبست کر سکوں۔ اس لیجنڈ انسان کا کہنا تھا کہ میں اس کے والدین سے بھی ملنا چاہوں گا جنہوں نے اس کے دل میں بات ڈالی کہ وہ ان کیلئے کچھ نہیں ہے۔ میں اس نوجوان کے ساتھ سڑکوں پر گھوموں گا تا کہ انھیں پتہ چل سکے کہ وہ بڑا آدمی ہے۔
محمد علی نے اس نوجوان کو اپنی رولز رائس گاڑی میں بٹھایا اور پولیس سٹیشن لے گئے جہاں سے انہوں نے قانونی کارروائی کے بعد اس نوجوان کو ہسپتال پہنچایا۔ اس کے بعد وہ نوجوان جب تک ہسپتال میں زیر علاج رہا محمد علی بلا ناغہ اس سے ملاقات کیلئے جاتے تھے۔
 


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal