News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Cosy Water Park Karachi - Cozy Ticket Price 2015 & Location Pictures Cosy Water Park Karachi - Cozy Ticket Price 2015 & Location Pictures
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> Dunya News
عالمی خبریں Share your views
مودی کا دورہ امریکا ، سکھ کمیونٹی کا بڑے پیمانے پر احتجاج کا اعلان [دنیا نیوز] 06 Jun, 2016

نیویارک ( دنیا نیوز) امریکہ میں مقیم سکھ کمیونٹی نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی واشنگٹن آمد کے موقع پر 8 جون کو صبح نو بجے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ، اور اس موقع پر نریندر مودی کی تصویروں کو بھی نظر آتش کیا جائیگا۔

" دنیا نیوز " سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سکھ کیمونٹی کے رہنما گُور دیو سنگھ نے کہا کہ دنیا بھر کے سکھ پنجاب کی آزادی تک اور خالصتان بننے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے موجودہ دور کا ہٹلر دیکھنا ہو تو وہ نریندرا مودی کو دیکھ لے ۔

منہدیپ سنگھ کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں اب زیادہ دیر تک نازی کریسی نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ 8 جون کو واشنگٹن میں نریندر مودی کے خلاف احتجاجی مارچ کر کے ہم ایک بار پھر امریکی انتظامیہ اور عوام کو باور کروائینگے کہ انڈین حکومت خود دہشت گرد ہے ۔

واضح رہے کہ حکومت میں شامل انتہا پسند بھارت میں اور دیگر ممالک میں دہشت گردی کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں ۔ تاجیندر پال نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں میں مودی حکومت پوری طرح ملوث ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکہ میں مقیم دیگر کیمونٹیز کو بھی دعوت دی ہے کہ وہ بھی 8 جون کو ہونے والے احتجاجی مارچ میں شامل ہوں تاکہ ہم مشترکہ جدوجہد کے ذریعے مودی سرکار کے گھناؤنے عزائم کو خاک میں ملائیں ۔

چرن سنگھ نے کہا کہ 1947ء سے لیکر آج تک بھارتی حکومتیں سکھوں کا استحصال کر رہی ہیں ، 1984ء میں دربار صاحب پر یلغار کر کے وہاں خون کی ندیاں بہائیں گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ غلامی کی زندگی سے موت بہتر ہے ۔

جگروپ سنگھ نے کہا کہ 2020ء ریفرنڈم کی تحریک کا مقصد پنجاب کو ہندووں سے آزاد کرانا اور خالصتان بنانا ہے اور امریکی حکام کو بتانا ہے کہ اگر ہماری جدوجہد کو غیر جمہوری طریقے سے روکا گیا تو پھر ہندوستان کا وجود وہ نہیں رہے گا جو اب دنیا کے نقشے پر موجود ہے ۔

" دنیا نیوز " سے نیویارک میں مقیم سکھ کیمونٹی کے رہنماؤں کمرجیت سنگھ۔ بابا مکھن سنگھ۔ مستان سنگھ۔ پرم جیت سنگھ۔ پُونا سنگھ اور سُریندر سنگھ کا کہنا تھا کہ ہندوستان سمیت پوری دنیا میں بسنے والے سکھوں نے اس بات کا عزم کر لیا ہے کہ ہندوستان کا شیرازہ بکھرے گا اور خالصتان معرض وجود میں آئیگا انہوں نے مشترکہ طور پر پاکستانی حکومت سے اپیل کی کہ وہ نریندر مودی کی خطرناک اور منافقانہ چالوں کو سمجھیں اور ہماری تحریک کو کامیاب کروانے کے لیئے خفیہ طور پر یا کھلے عام ہر طرح سے مدد کریں تاکہ دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد ریاست ہندوستان کے چنگل سے دیگر 12 ریاستوں کو آزاد کروائیں ۔
 


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal