News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
ماہر چوروں نے جیولری شاپ سے سونے کے 60 کلو زیورات چوری کر لئے     موصل پر امریکی اتحاد کی بمباری، 230 شہری جاں بحق     خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی احسن اقبال سے ملاقات     خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی وفاقی منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال سے ملاقات     لندن، دہشت گردی سے خوف زدہ خاتون دریا میں کود پڑی     ” عمر انکی 28 سال کیوں نہ ہو جائے ، دماغ ا ن کا 16 سال سے بڑا ہی نہیں ہوتا“     تیس کمپنیوں اور افراد پر امریکی پابندیاں لگ گئیں     کراچی: بچوں کو صحت کی مفت معیاری سہولیات کی فراہمی     عالیہ بھٹ نے انوشکا شرما سے متاثر ہو کر انہیں آئیڈیل مان لیا     2018 میں عمران خان سے خیبر پختونخوا بھی چھین لیں گے: آصف کرمان     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
سائنس اور ٹیکنالوجی Share your views
چینی اداکارہ کی موت کے بعد کینسر کے علاج پر بحث  [بی بی سی اردو] 15 Sep, 2016
چین میں ایک اداکارہ کی کینسر کی وجہ سے موت کے بعد سوشل میڈیا پر کینسر کے لیے موزوں طریقہِ علاج پر ایک بحث شروع ہو گئی ہے۔ یہ بحث اس لیے شروع ہوئی ہے کیونکہ چینی اداکارہ نے ابتدائی طور پر روایتی طریقہِ علاج کو کیموتھراپی پر ترجیح دی تھی۔26 سالہ اداکارہ ژو ٹنگ میں اسی سال لمفوما کی تشخیص ہوئی تھی۔ کینسر کی یہ قسم مدافعت کے نظام پر اثر انداز ہوتی ہے۔ تاہم انھوں نے یہ کہتے ہوئے کیموتھراپی سے اجتناب کیا تھا کہ انھوں نے دوستوں کو کیموتھراپی کی وجہ سے تکالیف برداشت کرتے ہوئے دیکھا ہے اور یہ کہ انھیں اس پر آنے والے اخراجات کی فکر ہے۔اس کے بجائے انھوں نے کپنگ، آکوپنکچر اور بیک سٹریچنگ جیسے روایتی چینی طریقہ ہائے علاج کا انتخاب کیا۔لیکن جب ان کی طبیعت بہت زیادہ بگڑ گئی تو انھوں نے کیمو تھراپی شروع کرائی۔ تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں اور سات ستمبر کو ان کا انتقال ہو گیا۔ژو ٹنگ نےسب سے پہلے جولائی میں اپنے ویبو اکاؤنٹ پر اپنی بیماری کا ذکر تھا جہاں ان کے تقریباً 3 لاکھ فین ہیں۔ بعد میں بھی وہ مسلسل روایتی چینی طب کے ذریعے اپنے علاج کے بارے میں تصویریں پوسٹ کرتی رہیں۔ ان کی پوسٹ کی جانے والی تصویروں پر لاکھوں سوشل میڈیا صارفین نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا۔ کچھ نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی جبکہ کئی لوگوں نے انہیں کیمو تھراپی کرانے کو کہا۔ان کی ایک صارف نے تو یہاں تک کہا کہ چینی نظام علاج کینسر کے سلسلے میں مکمل طور پر بے کار ہے، اگر وہ ان کی نہیں سنتی تو کم از کم انہیں ڈاکٹر کی تو سننی چاہیے۔اداکارہ، جو سات بہن بھائیوں میں سے ایک ہیں، نے کہا کہ انھوں نے تمام زندگی اپنے بھائی کی ٹیوشن، والدین کے قرض اور گھر خریدنے کے لیے سخت محنت کی ہے لیکن خود پر پیسہ خرچ کرنا انہیں کبھی بھی اچھا نہیں لگا۔ ان کی وفات کے بعد چین میں ایک شدید بحث چھڑ گئی ہے کہ اگر وہ کیمو تھراپی کراتیں تو کیا وہ بچ سکتی تھیں۔ اس سلسلے میں چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سینا ویبو پر ’ژو ٹنگ کی موت اور چینی طریقہ علاج‘ کے نام سے ایک ہیش ٹیگ بھی شروع کیا گیا۔کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ روایتی چینی طریقہِ علاج کو اداکارہ کی موت کا ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے۔کچھ دیگر افراد کا خیال تھا کہ انہیں دونوں طرح کے طریقہِ ہائے علاج کو اختیار کرنا چاہیے تھا تاکہ کیمو تھراپی ان کے ٹیومر کا علاج کرتی جبکہ روایتی چینی طب بیمارے کے دیگر پہلوؤں کا علاج کرتی۔کئی سوشل میڈیا صارفین ایسے بھی ہیں جنھوں نے اس بحث میں حصہ نہیں لیا لیکن ادکارہ کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا۔
View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal