News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
ماہر چوروں نے جیولری شاپ سے سونے کے 60 کلو زیورات چوری کر لئے     موصل پر امریکی اتحاد کی بمباری، 230 شہری جاں بحق     خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی احسن اقبال سے ملاقات     خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی وفاقی منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال سے ملاقات     لندن، دہشت گردی سے خوف زدہ خاتون دریا میں کود پڑی     ” عمر انکی 28 سال کیوں نہ ہو جائے ، دماغ ا ن کا 16 سال سے بڑا ہی نہیں ہوتا“     تیس کمپنیوں اور افراد پر امریکی پابندیاں لگ گئیں     کراچی: بچوں کو صحت کی مفت معیاری سہولیات کی فراہمی     عالیہ بھٹ نے انوشکا شرما سے متاثر ہو کر انہیں آئیڈیل مان لیا     2018 میں عمران خان سے خیبر پختونخوا بھی چھین لیں گے: آصف کرمان     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ Share your views
قطرینہ کے لیے سمیتا پاٹل ایوارڈ، مگر کیسے؟  [بی بی سی اردو] 17 Sep, 2016
اس ہفتے بالی ووڈ کی سب سے دلچسپ خبر قطرینہ کیف کو سمیتا پاٹل ایوارڈ دینے کے بارے میں ہے۔ چکنی چمیلی اور شیلا کی جوانی جیسے آیٹم نمبر کرنے والی قطرینہ اس اعزاز کی حقدار ہیں یا نہیں اس بارے میں سوشل میڈیا میں زبردست بحث چھڑی ہوئی ہے اور لوگ جس انداز میں اس خبر کا مذاق بنا رہے ہیں وہ بھی پڑھنے کے لائق ہے۔ ایک موصوف کا کہنا ہے کہ قطرینہ یقیناً اس خبر کے بعد گوگل پر یہ تلاش کر رہی ہوں گی کہ سمیتا پاٹل آخر ہیں کون۔ ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ قطرینہ کو سمیتا پاٹل ایوارڈ ملنا ساجد خان کو آسکر ملنے جیسا ہے۔ویسے قطرینہ کو یہ اعزاز دینے کے اعلان کے بعد تو غالباً خود سمیتا پاٹل کی روح کانپ گئی ہوگی اور اگر اس ایوارڈ کا میعار یہی رہا تو کہیں ایسا نہ ہو کہ اگلے سال راکھی ساونت خود کو اس ایوارڈ کا حقدار قرار دیدیں۔ رشی کپور یوں تو سوشل میڈیا پر ضرورت سے زیادہ ہی سرگرم رہتے ہیں اور چیلنج کرنے والوں کو اپنی ٹویٹس کے ذریعے منہ توڑ جواب بھی دیتے ہیں، لیکن خبر ہے کہ اس ہفتے انھوں نے سچ مچ ایک نامہ نگار کا منہ توڑنے کی کوشش کی۔کپور خاندان دوسرے فلمی خاندانوں کی طرح ہر سال گنپتی فیسٹیول مناتا ہے اور اس فیسٹیول میں بھگوان گنپتی کی مورتی کو سمندر میں بہانے کی رسم ادا کی جاتی ہے۔ رشی کپور جب اپنے بھائی رندھیر کپور، راجیو کپور اور بیٹے رنبیر کپور کے ساتھ ساحل سمندر کے لیے نکلے تو حسب معمول میڈیا بھی انکے ساتھ چل پڑا۔ اس دوران ہجوم اور ہنگامہ اتنا بڑھا کہ تصویریں لینے پر دونوں بھائی برہم ہو گئے اور میڈیا کے ساتھ ہاتھا پائی شروع کر دی۔اس واقعے پر میڈیا اور سوشل میڈیا میں کافی ہنگامہ ہوا اور یہ بات رشی کپور کو اچھی نہیں لگی۔ لیکن رشی کپور کو یہ بھی یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ وہ ایک مشہور شخصیت ہیں اور اس طرح عوامی مقامات پر نکلیں تو ایسے ہنگاموں، ہجوم اور میڈیا کے لیے تیار رہیں۔ خبریں تھیں کہ اگلے سال 26 جنوری کے موقع پر شاہ رخ اور ریتک اپنی اپنی فلموں ’رئیں‘ اور قابل‘ کے ساتھ ٹکرائیں گے۔ اب ایسی خبریں بھی آ رہی ہیں کہ 2018 میں بھی دونوں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ سکتے ہیں۔ ریتک اپنی فلم ’ کرش فور‘ اور شاہ رخ آنند ایل رائے کی فلم لیکر ایک وقت پر باکس آفس پر نمودار ہونگے۔یہ فلمیں ریلیز ہونے میں ابھی کافی وقت باقی ہے لیکن چونکہ سال کے بڑے بڑے تہواروں اور تاریخوں کی ریلیز کا اعلان پہلے ہی کر دیا جاتا ہے اس لیے اب دیکھنا ہوگا کہ دونوں فلسماز اس ٹکراؤ کے لیے تیار ہوں گے یا پھر نئی تاریحوں کا اعلان کریں گے کیونکہ چاہے وہ شاہ رخ ہوں یا ریتک دونوں ہی اپنی اپنی فلاپ فلموں کے بعد ایک اور فلاپ فلم کے لیے تیار نہیں ہوں گے۔ کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی ریلیز سے پہلے فلم کے پروموش کے تکلفات تقریباً پورے ہو چکے ہیں یعنی فلم کے پوسٹر ٹریلرز اور تنازع سبھی کام مکمل کر لیے گئے ۔فلم 28 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔ فلم کے ٹریلرز میں نوجوان رنبیر کپور اور 44 سال کی سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے کی کیمسٹری کے خاصے چرچے ہیں اور خبریں ہیں کہ ایش کے سسر امیتابھ بچن کو فلم میں ایش اور رنبیر کے درمیان قربت کے مناظر پسند نہیں آئے اور غالباً انہوں نے اس کا اظہار کرن جوہر کے سامنے بھی کیا۔ اب معلوم نہیں کہ یہ بات واقعی درست ہے یا پھر یہ بھی فلم کے پروموشن کا حصہ ہے۔
View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal