News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
کھیلوں کی خبریں Share your views
’میں نئے دور کا جیفری بائیکاٹ ہوں‘  [بی بی سی اردو] 17 Sep, 2016
Betty بنگلہ دیش کے دورے کے لیے انگلینڈ کی ٹیم میں شامل کیے گئے پاکستانی نژاد کھلاڑی حسیب حمید نے کہا ہے کہ وہ جدید دور کے جیفری بائیکاٹ کے طور پر پہنچانے جانا پسند کرتے ہیں۔ 19 سالہ حسیب حمید ان تین نئے کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنھیں اگلے ماہ شروع ہونے والے دورہِ بنگلہ دیش کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔حسیب حمید کی طرح جیفری بائیکاٹ بھی انگلینڈ کے اوپنر تھے اور انھوں نے 1964 سے 1982 کے دوران کھیلے جانے والے 108 ٹیسٹوں میں 47 کی اوسط سے 8114 رنز بنائے تھے۔ انھوں نے بی بی سی فائیو لائیو کو بتایا کہ بائیکاٹ کا بہت اچھا کیریئر تھا اس لیے ان سے مقابلہ کیا جانا ان کے لیے کوئی بری بات نہیں ہے۔حسیب حمید انگلینڈ کی انڈر 19 ٹیم کے سابق کپتان ہیں اور انہیں ’بے بی بائیکاٹ‘ کہا جاتا ہے۔ ’میں سمجھتا ہوں کہ میں جدید دور کا بائیکاٹ ہوں۔ میرے پاس دکھانے کے لیے اور بھی بہت کچھ ہے۔‘ جہاں جیفری بائیکاٹ دنیا کے چھٹے سب سے زیادہ رنز بنانے والے ٹیسٹ کھلاڑی ہیں، حسیب حمید نے اگست 2015 میں لنکا شائر کی طرف سے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کرنے کے بعد صرف 19 فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں۔انھوں نے موجودہ سیزن میں کاؤنٹی چیمپیئن شپ ڈویژن ون میں چار سینچریوں اور 7 نصف سینچریوں کی مدد سے 1129 رنز بنائے ہیں۔ٹیم میں شامل کیے گئے دوسری پاکستانی نژاد کھلاڑی ظفر انصاری نے اس بات پر بہت مسرت کا اظہار کیا ہے کہ انگلینڈ نے ان پر 12 ماہ تک زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم سے باہر رہنے کے باوجود ان پر اعتماد کیا ہے۔ظفر انصاری کا 2015 میں بھی ٹیم میں شامل ہونے کا امکان تھا لیکن انگوٹھا زخمی ہونے کی وجہ سے انھوں نے یہ موقع کھو دیا۔ اس سال مئی میں ان کی اسی انگوٹھے میں دوبارہ چوٹ آئی تھی۔2016 میں چیمپیئن شپ کے دوران انہوں نے 31 کی اوسط سے 22 وکٹیں حاصل کی تھیں۔’انگلینڈ نے میرا اچھا خیال رکھا، انھوں نے مجھے مثبت رکھا۔ مجھے امید ہے کہ میں اس کا بدلہ چکا پاؤں گا۔‘
View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal