News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
ماہر چوروں نے جیولری شاپ سے سونے کے 60 کلو زیورات چوری کر لئے     موصل پر امریکی اتحاد کی بمباری، 230 شہری جاں بحق     خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی احسن اقبال سے ملاقات     خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی وفاقی منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال سے ملاقات     لندن، دہشت گردی سے خوف زدہ خاتون دریا میں کود پڑی     ” عمر انکی 28 سال کیوں نہ ہو جائے ، دماغ ا ن کا 16 سال سے بڑا ہی نہیں ہوتا“     تیس کمپنیوں اور افراد پر امریکی پابندیاں لگ گئیں     کراچی: بچوں کو صحت کی مفت معیاری سہولیات کی فراہمی     عالیہ بھٹ نے انوشکا شرما سے متاثر ہو کر انہیں آئیڈیل مان لیا     2018 میں عمران خان سے خیبر پختونخوا بھی چھین لیں گے: آصف کرمان     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
سائنس اور ٹیکنالوجی Share your views
انڈونیشیا میں سانس لینا دشوار، سالانہ ایک لاکھ اموات  [بی بی سی اردو] 19 Sep, 2016
انڈونیشیا میں ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ برس جنگلات میں لگائی جانے والی آگ سے پیدا ہونے والے دھوئیں سے وقت سے پہلے ایک لاکھ اموات واقع ہوئیں۔ ہاورڈ اور کولمبیا یونیورسٹیز کی اس تحقیق سے یہ بھی پتا چلا ہے کہ ان اموات میں سے 90 فیصد انڈونیشیا اور باقی سنگاپور اورملائشیا میں ہوئیں۔جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک میں جنگلات اور گھاس پھونس کو فصلوں کے لیے صاف کرنے کے لیے لگائی جانے والی آگ سے ہر سال فضا میں آلودگی پھیلتی ہے۔ جنگلات کی آگ سے لگنے والا دھواں خطے کے ملکوں میں پھیلتا ہے۔ سنہ 2015 میں یہ دھواں کئی ماہ تک فضا میں رہا۔یہ تحقیق جو ایک سائنسی جریدے میں شائع کی جائے گی اس میں سٹلائیٹ سے حاصل شدہ ڈیٹا استعمال کیا گیا اور اس کے ذریعے صحت پر پڑنے والے اثرات کا کمپیوٹر ماڈلنگ کی مدد سے اندازہ لگایا گیا۔اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ فضائی آلودگی یا دھوئیں سے ہلاکتوں کا خطرہ 26,000 سے 174,300 اموات میں موجود ہے جس کی اوسط 100,300 بنتی ہے۔اس تحقیق میں صرف عمررسیدہ افراد کی صحت پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا باوجود اس کے بچوں کی اموات کے بارے میں بھی بہت سی رپورٹس اسی چیز کی نشاندہی کرتی ہیں۔ اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ پی ایم 2.5 ذرات جو دھوئیں میں ہوتے ہیں وہ سانس لیتے وقت پھیپھڑوں میں داخل ہو جاتے ہیں۔انڈونیشیا میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کی آگ جو سنہ 1997 کے بعد سے بدترین آگ تھی اس میں 19 افراد ہلاک ہو گئِے تھے جن میں آگ بجھانے والے عملے کے ارکان بھی شامل تھے۔لیکن انڈونیشیا کے بحران سے نمٹنے والے ادارے کے مطابق چار کروڑ تیس لاکھ افراد دھوئیں سے متاثر ہوئے اور پانچ لاکھ سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے۔ جنگلات میں لگائی جانے والی آگ کا معاشی نقصان اس کے علاوہ ہے۔ماحولیات کے ماہرین کا کہنا ہے اس تحقیق سے اخذ کیے گئے نتائج میں خامیوں کے باوجود یہ آنکھیں کھول دینے کے لیے کافی ہے۔گرین پیس انڈونیشیا کے ایک کارکن یوین اندرادی نے فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اگر صورت حال تبدیل نہیں ہوتی تو یہ ہلاکت خیز دھواں ہر سال تباہی پھیلاتا رہے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ انسانی جانوں کے زیاں کو روکنے میں ناکامی کسی جرم سے کم نہیں ہو گی۔
View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal