News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
پاکستان کی خبریں Share your views
’عدم مداخلت کی پالیسی اپنائے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا‘  [بی بی سی اردو] 20 Sep, 2016
پاکستان میں امن تب ہوگا جب ہم پکے ارادے سے یہ فیصلہ کریں گے کہ ہم نہ اپنے ملک میں کسی کی مداخلت برداشت کریں گے اور نہ ہی ہم کسی اور ملک میں مداخلت کریں گے پاکستان کی سیاسی جماعت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عدم مداخلت کی پالیسی اپنائے بغیر پاکستان میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ ٭ کوئٹہ: کوئی فکر نہیں٭کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکہ انھوں نے ان خیالات کا اظہار کوئٹہ میں آٹھ اگست کو رونما ہونے والے سانحے میں ہلاک ہونے والے وکلا اور دیگر افراد کے چہلم کی مناسبت سے ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں پشتون سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’وزیر ستان، سوات، خیبر پختونخوا اور وطن کے دیگر علاقوں میں ایک لاکھ سے زائد بےگناہ لوگ شدت پسندی کا شکار ہوئے جن میں 1200 سے زائد سیاسی، مذہبی اور قبائلی شخصیات شامل تھیں۔‘انھوں نے کہا کہ ’پاکستان میں امن تب ہوگا جب ہم پکے ارادے سے یہ فیصلہ کریں گے کہ ہم نہ اپنے ملک میں کسی کی مداخلت برداشت کریں گے اور نہ ہی ہم کسی اور ملک میں مداخلت کریں گے ۔‘انھوں نے بتایا کہ’ایک نشست کے دوران جس میں اس وقت کے افغان صدر حامد کرزئی، میاں نواز شریف اور وہ موجود تھے۔ کرزئی نے میاں نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ افغانستان کو ایک آزاد اور خود مختار ملک کے طور پر تسلیم کرتے ہو۔‘محمود خان کا کہنا تھا کہ’اس پر میاں نواز شریف نے کہا کہ یقیناً ہم افغانستان کو ایک آزاد ریاست کے طو ر پر مانتے ہیں جس پر کرزئی نے کہا کہ ہمیں بین الاقوامی ضمانت دی جائے اور اس طرح افغانستان اور پاکستان ایک اچھے برادرانہ ہمسائے کی طرح رہ سکتے ہیں۔‘انھوں نے کہا کہ’ آج بھی افغانستان کی لیڈر شپ اور میاں نواز شریف اسی فلسفے کے حامی ہیں مگر افسوس کا مقام ہے کہ اس فلسفے اور فکر کو نہ ماننے والی وہ کونسی قوتیں ہیں۔ اور اگر کوئی جنگ وجدل کا طرفدار ہے تو پھر اس کی کوئی ضمانت نہیں کہ اس بدترین جنگ سے دونوں ممالک کا وجود باقی رہے گا۔‘انھوں نے کہا کہ افغان مہاجرین اقوام متحدہ کے فیصلے کے مطابق یہاں مقیم ہیں ان کی عزت نفس کو مجروح کرنے کی ہم ہرگز اجازت نہیں دے سکتے۔پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کو حقیقی فیڈریشن بنایا جائے جس میں تمام قوموں کے حقوق اور اختیارات مساوی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام کی منتخب پارلیمنٹ ہوگی اور تمام ادارے بشمول فوج اور عدلیہ اس کے تابع ہوں گے۔
View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal