News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Cosy Water Park Karachi - Cozy Ticket Price 2015 & Location Pictures Cosy Water Park Karachi - Cozy Ticket Price 2015 & Location Pictures
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
پاکستان کی خبریں Share your views
چکوٹھی سیکٹر: ’لوگوں میں پریشانی، فوج بھی چوکنی ‘  [بی بی سی اردو] 20 Sep, 2016
چکوٹھی سیکٹر ماضی میں بھی انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کا نشانہ بنتا رہا ہے انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب اوڑی میں انڈین آرمی پر حملے کے بعد پاکستان کے زیرِ انتظام علاقوں میں بھی سکیورٹی سخت کر دی گئی اور مقامی لوگوں میں سراسیمگی کا عالم ہے۔ چکوٹھی سیکٹر میں ایل او سی کے قریبی علاقوں میں احتیاطاً مقامی سکولز کو بند رکھا گیا جبکہ فوج نے مقامی لوگوں کو کشیدگی کے پیشِ نظر ہوشیار رہنے کو کہا ہے۔چکوٹھی میں اوڑی سے محض چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہونے کی وجہ سے حملے کے وقت ایل او سی کے اُس پار سے اٹھنے والے سیاہ بادل اِس طرف بھی دے رہے تھے۔ گولیاں چلنے اور دھماکوں کی آوازوں سے مقامی لوگوں کو خدشہ تھا کشیدگی بڑھی تو کسی بھی وقت توپوں کا رخ ان کی طرف موڑا جا سکتا ہے۔ چکوٹھی کے رہائشی اور سکول کے سابق پرنسپل مقامی تمیزالدین کا کہنا تھا کہ ’لوگوں میں پریشانی کی کیفیت صاف ظاہر ہے اور فوج بھی چوکنی ہے لیکن ماضی کے تجربات کے پیشِ نظر لوگ زیادہ گھبرا نہیں رہے۔‘ایل او سی سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع چکوٹھی بازار میں خطرے کے علامتی سرخ جھنڈے لہرا دیے گئے ہیں اور ایسے ہی جھنڈے ایل او سی کی دوسری جانب بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ چکوٹھی بازار کے سرے پر واقع گیٹ پر سکیورٹی چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔ علاقے میں پیر کی رات ہیلی کاپٹر نے بھی پروازیں کیں۔ چکوٹھی سے آگے جانے والی نجی گاڑیوں کو بھی لائن آف کنٹرول کے سامنے کے دیہات میں جانے سے فی الوقت منع کر دیا گیا ہے مقامی دکاندار کفایت حسین نے بتایا کے ’اب بازار کے گیٹ سے آگے مقامی لوگوں کو بھی سخت چیکنگ کے بعد چھوڑا جا رہا ہے اور لوگوں کو اپنے شناختی ہر وقت اپنے ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔‘اس کے علاوہ چکوٹھی سے آگے جانے والی نجی گاڑیوں اور ٹیکسیوں کو بھی لائن آف کنٹرول کے سامنے کے دیہات میں جانے سے فی الوقت منع کر دیا گیا ہے۔چکوٹھی گاؤں میں بازار کی رونق تو قدرے ماند ہے لیکن سکول حسبِ معمول کھلے ہیں۔ سکولوں کو کسی قسم کی ہدایات تو جاری نہیں کی گئی تاہم استاتذہ اور عملہ خود ہی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے خبردار ہیں۔ایک نجی سکول کی استانی کرن ظہیر کا کہنا ہے کہ ’ہماری پرنسپل کےساتھ میٹنگ ہوئی تھی۔ سکول کے بچے چھوٹے ہیں اور ان کی حفاظت بھی ہماری ذمہ داری ہے اس لیے ہم نے پہلے سے زیادہ خبردار رہنے کے حوالے بات چیت کی تھی۔‘چکوٹھی سیکٹر ماضی میں بھی انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کا نشانہ بنتا رہا ہے۔ یہاں سنہ 1998 میں سرحد کے دونوں جانب ہونے والی کشیدگی کے باعث لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی تھی اور ان میں سے بیشتر دو سال کے بعد واپس آْبائی گھروں کو لوٹے تھے۔
View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal