News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Cosy Water Park Karachi - Cozy Ticket Price 2015 & Location Pictures Cosy Water Park Karachi - Cozy Ticket Price 2015 & Location Pictures
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
کھیلوں کی خبریں Share your views
شاہد آفریدی کے لیے الوداعی میچ نہیں تقریب  [بی بی سی اردو] 20 Sep, 2016
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا الوداعی میچ کھیل کر بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا خواب پورا نہ ہوسکا اور ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کر کے انھیں الوداع کہنے کی تیاری کرلی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کے مطابق 27 ستمبر کو ایک اجلاس میں ایسے طریقہ کار کی منظوری دی جائے گی جس کے تحت بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے والے کرکٹرز کو شایان شان انداز میں الوداع کہا جائے۔شاہد آفریدی کے علاوہ الوداع لینے والے کرکٹرز میں سعید اجمل کا نام بھی لیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل کر کے رخصت کرنے سے متعلق خبریں کئی روز سے پاکستانی ذرائع ابلاغ کی شہ سرخیاں بنی ہوئی تھیں۔ اس ضمن میں یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ اس تجویز کے پس پردہ چیف سلیکٹر انضمام الحق ہیں جو چاہتے تھے کہ شاہد آفریدی کو الوداعی میچ کھلوا کر رخصت کیا جائے۔ تاہم اس تجویز کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام کی جانب سے پذیرائی نہیں مل سکی۔شاہد آفریدی نے گذشتہ دنوں کراچی میں ایک تقریب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اس تاثر کو غلط قرار دیا تھا کہ انھوں نے خود پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپنے الوداعی میچ کی درخواست کی تھی۔ تاہم انھوں نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے سے متعلق چیف سلیکٹر انضمام الحق سے رابطے میں ہیں۔شاہد آفریدی نے اس سال بھارت میں منعقدہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کو اپنا آخری انٹرنیشنل ایونٹ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اس عالمی مقابلے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔ لیکن ٹورنامنٹ کے آخری میچ میں شکست کے بعد جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس میچ کو آپ کا آخری میچ سمجھا جائے تو شاہد آفریدی نے یہ کہہ کر سب کو حیران کردیا تھا کہ وہ اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ پاکستان واپس جاکر کریں گے۔ Shahid Afridi ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد انضمام الحق کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی نے شاہد آفریدی کو انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی ٹیم میں شامل نہیں کیا تھا جس سے یہ اشارے مل گئے تھے کہ شاہد آفریدی سلیکٹرز کے مستقبل کے پلان کا حصہ نہیں رہے۔ اور جب ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی ٹیم میں بھی شاہد آفریدی کوشامل نہیں کیا گیا تو یہ بات واضح ہوچکی تھی کہ ان کا بین الاقوامی کریئر اب ختم ہوچکا ہے۔شاہد آفریدی ٹیم میں شامل نہ ہونے کے باوجود اس بات پر مصر دکھائی دیے کہ ان کی بین الاقوامی کرکٹ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے اور وہ کھیلنے کے لیے دستیاب ہیں۔کرکٹ کے مبصرین کا یہ کہنا ہے کہ اپنی ریٹائرمنٹ کے بارے میں بیانات تبدیل کرنے پر بھی پاکستان کرکٹ بورڈ شاہد آفریدی سے خوش نہیں تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے واضح طور پر کہا تھا کہ شاہد آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت صرف اس شرط پر سونپی گئی تھی کہ وہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔
View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal