News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
ماہر چوروں نے جیولری شاپ سے سونے کے 60 کلو زیورات چوری کر لئے     موصل پر امریکی اتحاد کی بمباری، 230 شہری جاں بحق     خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی احسن اقبال سے ملاقات     خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی وفاقی منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال سے ملاقات     لندن، دہشت گردی سے خوف زدہ خاتون دریا میں کود پڑی     ” عمر انکی 28 سال کیوں نہ ہو جائے ، دماغ ا ن کا 16 سال سے بڑا ہی نہیں ہوتا“     تیس کمپنیوں اور افراد پر امریکی پابندیاں لگ گئیں     کراچی: بچوں کو صحت کی مفت معیاری سہولیات کی فراہمی     عالیہ بھٹ نے انوشکا شرما سے متاثر ہو کر انہیں آئیڈیل مان لیا     2018 میں عمران خان سے خیبر پختونخوا بھی چھین لیں گے: آصف کرمان     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
پاکستان کی خبریں Share your views
بدعنوانی سے پردہ اٹھانے والےقانون پر ملا جلا ردعمل  [بی بی سی اردو] 20 Sep, 2016
اس قانون کے مطابق اگر شکایت غلط ثابت ہوئی تو شکایت کنندہ کو جرمانہ یا سزا ہو سکتی ہے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کی اسمبلی میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے بدعنوانی سے پردہ اٹھانے والے یعنی ’وسل بولونگ‘ سے متعلق منظور ہونے والے پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ حکومت اسے اپنی کامیابی سمجھتی ہے جبکہ حزب اختلاف کے اراکین کا کہنا ہے کہ اس سے دشمنیاں بڑھیں گی۔صوبائی اسمبلی نے پیر کے روز ’وسسل بلوور اینڈ ویجیلینس کمیشن بل سال 2015 ‘ کو منظور کیا ہے۔ سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اس قانون سے کرپشن یعنی مالی بند عنوانی پر قابو پایا جا سکے گا۔ انھوں نے بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون کے مطابق ہر شخص کرپشن میں ملوث افراد کی ثبوت کے ساتھ نشاندہی کر سکتا ہے۔اس قانون کے تحت ایک تین رکنی کمیشن قائم کیا جائے گا جس کی سربراہی ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کریں گے ۔ یہ کمیشن کس بھی شکایت کی تحقیقات کے لیے کسی افسر کو ذمہ داری دے گا اور اگر کرپشن ثابت ہو جائے تو ملوث شخص سے تمام رقم برآمد کی جائے گی اور اس رقم سے 30 فیصد حصہ شکایت کنندہ کو دیا جائے گا ۔اس قانون کے مطابق اگر شکایت غلط ثابت ہوئی تو شکایت کنندہ کو جرمانہ یا سزا ہو سکتی ہے۔عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی سیکرٹری حسین بابک کے مطابق اس قانون سے لوگ کام کم اور جاسوسی زیادہ کریں گے۔سپیکر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ یہ تاثر درست نہیں ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس قانون سے لوگ ڈریں گے اور کوئی کرپشن نہیں کرے گا ، اس قانون کا مقصد خیبر پختونخوا کو کرپشن سے پاک کرنا ہے اور یہ ان کی جماعت کے منشور کااہم حصہ ہے ۔ BBC World Service پاکستان تحریک انصاف نے تین سالہ دور میں اب تک 125 قوانین اسمبلی سے پاس کیے گئے ہیں جمعیت علما اسلام فضل الرحمان گروپ کے رکن اسمبلی نور سلیم نے کہا کہ یہ قانون دکھاوے کا ہے اس پر عمل درآمد ممکن نہیں اور اگر اس پر کوئی مخبری کرے گا تو اس سے دشمنیاں بڑھیں گی ۔ان کا کہنا تھا کہ شکایت کی صورت میں برآمد ہونے والی رقم بنیادی طور پر عوام کا پیسہ ہے اور حکومت کو کس نے یہ اجازت دی ہے کہ وہ عوام کے پیسے میں سے تیس فیصد شکایت کنندہ کو دے ۔ انھوں نے کہا کہ اس سے کرپشن میں اضافہ ہو گا ۔بظاہر حزب اختلاف کی رائے میں وزن کم نظر آتا ہے ۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہاں نیب اور احتساب کمیشن کو ہزاروں درخواستیں دی جاتی ہیں اس سے تو کوئی جاسوسی کو فروغ حاصل نہیں ہوا اور اس کے علاوہ ان وجوہات کی بنا پر کسی کو کرپشن کے لیے کھلی چھٹی نہیں دی جا سکتی۔پاکستان تحریک انصاف نے اب تک تین سالہ دور میں اب تک 125 قوانین اسمبلی سے پاس کیے گئے ہیں جن میں بعض انتہائی اہم قوانین شامل ہیں۔
View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal