News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
ماہر چوروں نے جیولری شاپ سے سونے کے 60 کلو زیورات چوری کر لئے     موصل پر امریکی اتحاد کی بمباری، 230 شہری جاں بحق     خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی احسن اقبال سے ملاقات     خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی وفاقی منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال سے ملاقات     لندن، دہشت گردی سے خوف زدہ خاتون دریا میں کود پڑی     ” عمر انکی 28 سال کیوں نہ ہو جائے ، دماغ ا ن کا 16 سال سے بڑا ہی نہیں ہوتا“     تیس کمپنیوں اور افراد پر امریکی پابندیاں لگ گئیں     کراچی: بچوں کو صحت کی مفت معیاری سہولیات کی فراہمی     عالیہ بھٹ نے انوشکا شرما سے متاثر ہو کر انہیں آئیڈیل مان لیا     2018 میں عمران خان سے خیبر پختونخوا بھی چھین لیں گے: آصف کرمان     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
پاکستان کی خبریں Share your views
سوات کی پبلک لائبریری میں لوگوں کی عدم دلچسپی  [بی بی سی اردو] 20 Sep, 2016
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کی پبلک لائبریری میں لوگوں کی عدم دلچسپی کے باعث اس کے ارکان کی تعداد چند سو رہ گئی ہے۔ اس پبلک لائبریری کا سنگِ بنیاد سنہ 2006 میں اس وقت صوبے میں قائم متحدہ مجلس عمل کی حکومت نے رکھا تھا۔اس لائبریری کا افتتاح سنہ 2008 میں ہونا تھا لیکن ضلع میں طالبان کی عملداری کے دوران سوات میڈیا سینٹر پر ہونے والےخودکش حملے کی وجہ سے پبلک لائبریری افتتاح سے قبل ہی خستہ حال ہوگئی جس کے بعد اس کی دوبارہ بحالی فوج کی زیر نگرانی مکمل ہوئی اور سنہ 2010 میں اس کا باقاعدہ افتتاح کیاگیا۔ ٭ سوات کا بے نام کالج٭ سوات: طالبان کے بعد لڑکیوں کی تعلیم میں اضافہپبلک لائبریری کے قائمقام انچارج معتبر خان نے صحافی انور شاہ کو بتایا شورش سے متاثرہ اس علاقے میں پبلک لائبریری کا قیام یہاں کے لوگوں کی لیے ایک نعمت ہے لیکن بدقسمتی سے لوگوں کی عدم دلچسپی سے اب یہاں وہ رونق نہیں ہوتی جس طرح چند سال قبل ہوا کرتی تھی۔ان کے مطابق پہلے اس لائبریری کے ارکان کی تعداد ہزاروں میں ہوا کرتی تھی مگر اب چند سو ہی رہ گئے ہیں۔ معتبر خان نے بتایا کہ اس کی بنیادی وجہ انٹرنیٹ کی ہر جگہ دستیابی اور کتابوں سے دوری ہے۔معتبر خان کا کہنا تھا کہ لائبریری میں روزانہ 100 کے قریب لوگ آتے ہیں جس میں اکثریت طلبا اور ریٹائرڈ ملازمین کی ہوتی ہے۔معتبر خان نے بتایا ’لائبریری میں 18,000 کے قریب کتابیں موجود ہیں جس میں زیادہ تر انگریزی زبان میں ہیں تاہم اسلامی کتب بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ چار ہال اور ایک کمپیوٹر لیب پر مشتمل اس لائبریری میں ایک ریکارڈ روم بھی موجود ہے جس میں سنہ 2010 سے اخبارات کا ریکارڈ دستیاب ہے۔‘ لائبریری کے سٹاف ممبران نے بتایا کہ چھ سال کے قیام کے بعد بھی اس پر کوئی سائن بورڈ نہیں لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے اکثر لوگ اس کو مسجد سمجھ کر نماز پڑھنے چلے آتے ہیں جسے ہم واپس کرتے ہیں بورڈ نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ یہ پبلک لائبریری ہے یا مسجد۔لائبریری میں تاریخ کی کتاب کا مطالعہ کرنے والے عدنان نے بتایا کہ وہ گذشتہ دو سال سے یہاں آ رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ لائبریری ان کے تعلیمی سفر میں بہت مدد گار ہے تاہم کچھ کتابیں ایسی ہے جو یہاں موجود نہیں ہیں۔ایک اندازے کے مطابق خیبر پختونخواہ میں دس پبلک لائبریریاں ہے جس میں سب سے بڑی پشاور کی لائبریری ہے جو قیام پاکستان سے پہلے قائم ہوئی تھی۔
View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal