News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
پاکستان کی خبریں Share your views
ایم کیو ایم کےخلاف درخواست فل بینچ کے حوالے  [بی بی سی اردو] 20 Sep, 2016
لاہور ہائیکورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ یعنی ایم کیو ایم کی سیاسی جماعت کی حیثیت سے رجسٹریشن کی منسوخی کےلیے درخواست سماعت کے لیے ہائیکورٹ کے فل بینچ کو بھجوا دی ہے ہائیکورٹ نے درخواست پر ایم کیو ایم کو بھی موقف پیش کرنے کے لیے نوٹس جاری کردیے ہیں۔یہ احکامات چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے مقامی وکیل سردار آفتاب ورک کی اس درخواست پر دیے جس میں ایم کیو ایم کی سیاسی جماعت کی حیثیت سے رجسٹریشن کی منسوخی کی استدعا کی گئی ہے۔ منگل کو کارروائی کے دوران درخواست گزار کے وکیل احمد اویس نے نشاندہی کی کہ ایم کیو ایم کی رجسٹریشن کی منسوخی کے لیے وفاقی حکومت کو درخواست دی تھی لیکن اس درخواست پر ابھی تک کوئی کارروائی یا فیصلہ نہیں کیا گیا۔وکیل کے مطابق قانون کے تحت وفاقی حکومت ہی کسی ایسی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کی منسوخ یا پھر اس پر پابندی لگا سکتی جو محب وطن نہ ہو۔احمد اویس ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ایم کیو ایم کے قائد کی پاکستان مخالف تقریر سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ ایم کیو ایم محب وطن سیاسی جماعت نہیں ہے۔وفاقی حکومت کی وکیل حنا حفیظ نے بتایا کہ درخواست موصول ہوگئی ہے۔سرکاری وکیل کے مطابق وفاقی حکومت کسی درخواست پر فیصلہ کےلیے ٹائم فریم کی پابند نہیں کیونکہ درخواست پر کب فیصلہ کرنا ہے، یہ حکومت کی صوابدید ہے۔درخواست گذار کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کے ارکان نے حلف لے رکھا ہے کہ وہ ملک کی سالمیت کا تحفظ کریں گے۔وفاقی حکومت کی وکیل حنا حفیظ نے بتایا کہ ایم کیو ایم اور ان کے قائد الطاف حسین کےخلاف ایک نوعیت کی درخواستیں ہائیکورٹ کے رکنی فل بنچ کے سامنے زیر سماعت ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصورعلی شاہ نے ایم کیو ایم کی رجسٹریشن کی منسوخی کی درخواست ہائیکورٹ کے فل بینچ کو بجھوا دی۔خیال رہے ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین بنچ نے الطاف حسین پر غداری کے مقدمے کے اندراج کے لیے ایک ہی نوعیت کی دیگر درخواستوں پر سماعت کر رہا ہے۔ہائیکورٹ کے اسی تین رکنی بنچ نے الطاف حسین کی تقاریر شائع اور نشر کرنے پر پابندی لگائی ہے۔ تین رکنی بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس مظہر سندھو اور جسٹس ارم سجاد گل شامل ہیں۔ایم کیو ایم کی رجسٹریشن کی منسوخی کے لیے درخواست پر مزید کارروائی پانچ اکتوبر کو ہوگی۔
View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal