News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Cosy Water Park Karachi - Cozy Ticket Price 2015 & Location Pictures Cosy Water Park Karachi - Cozy Ticket Price 2015 & Location Pictures
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
عالمی خبریں Share your views
’رواں برس تین لاکھ ساٹھ ہزار پناہ گزینوں کو جگہ دیں گے‘  [بی بی سی اردو] 21 Sep, 2016
Images جرمنی اور کینیڈا نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ رواں برس دوگنی تعداد میں پناہ گزینوں کو اپنے ہاں جگہ دیں گے امریکی صدر براک اوباما نے دنیا کے 50 ممالک کی جانب سے اس وعدے کا اعلان کیا ہے کہ وہ جنگ سے متاثرہ ممالک کے تین لاکھ 60 ہزار پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں جگہ دیں گے۔ ٭ پناہ گزین رہائشی علاقوں کا انتخاب نہیں کر سکتے٭دنیا میں پناہ گزینوں کی تعداد ساڑھے چھ کروڑ سے زیادہ براک اوباما نے منگل کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک سربراہان مملکت کو بتایا کہ جرمنی اور کینیڈا نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ رواں برس دوگنی تعداد میں پناہ گزینوں کو اپنے ہاں جگہ دیں گے۔مسٹر اوباما کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم مسئلے سے دوچار ہیں۔اقوامِ متحدہ کے مطابق دو کروڑ دس لاکھ پناہ گزین اپنے ملکوں سے جنگ یا ظلم وزیادتی کے باعث نکلنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ شام میں چھ سال سے جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں وہاں سے نوے لاکھ افراد نے نقل مکانی کی۔ . صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ ’ہم نہ اپنی آنکھیں موڑ سکتے ہیں نہ اپنی پشت پھیر سکتے ہیں، ان خاندانوں پر اپنے دروازے بند کر دینا اپنی روایات سے دھوکہ دہی ہوگی۔‘اگلے مالی سال کے لیے امریکہ نے ایک لاکھ دس ہزار نئے پناہ گزینوں کو جگہ دینے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ اس کے مقابلے رواں ماہ تک یہ تعداد 85 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔ امریکی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور روس کے درمیان میں شام کے لیے طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کو غلطی سے ہونے والے ایک امریکی فضائی حملے کی وجہ سے نقصان پہنچا۔ بعد ازاں شامی فوج نے یہ کہہ کر جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کیا کہ باغی معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہے۔بعدازاں شام میں اقوامِ متحدہ کے امدادی قافلے پر بھی حملہ ہوا جس میں 20 افراد ہلاک ہو گئے اور اقوامِ متحدہ نے شام کے لیے تمام امداد معطل کرنے کا اعلان کیا۔ اقوامِ متحدہ کے ممبر ممالک جو پناہ گزینوں کی مدد کر رہے ہیں کا کہنا ہے کہ وہ پناہ گزین بچوں کے لیے سکولوں اور پناہ گزینوں کو روزگار فراہم کرنے میں مدد کریں گے۔
View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal