News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Cosy Water Park Karachi - Cozy Ticket Price 2015 & Location Pictures Cosy Water Park Karachi - Cozy Ticket Price 2015 & Location Pictures
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
عالمی خبریں Share your views
احمد خان رحمی نیویارک میں بم حملوں کے ملزم نامزد  [بی بی سی اردو] 21 Sep, 2016
احمد خان رحمی کو نیو جرسی میں لنڈن شہر میں ایک پولیس اہلکار پر فائرنگ کے بعد حراست میں لیا گیا تھا امریکی حکام نے افغان نژاد امریکی شہری احمد خان رحمی کو نیو یارک اور نیو جرسی میں ہونے والے بم دھماکوں کا ملزم نامزد کیا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ سنیچر کو نیویارک اور نیوجرسی میں تین دھماکے ہوئے تھے۔ نیو یارک کے علاقے چیلسی میں ہونے والے دھماکے میں 29 افراد زخمی ہوئے تھے۔٭ نیو یارک، مشتبہ ملزم کو طبی امداد پر ٹرمپ کی تنقید ٭ نیویارک بم دھماکے، ’مشتبہ شخص پولیس کی حراست میں‘٭ نیویارک میں ایک ہزار اضافی سکیورٹی اہلکار تعیناتچیلسی کا شمار مین ہٹن کے امیر ترین علاقوں میں ہوتا ہے۔احمد خان رحمی کو نیو جرسی میں لنڈن شہر میں ایک پولیس اہلکار پر فائرنگ کے بعد حراست میں لیا گیا تھا اور انھیں پہلے ہی قتل کی کوششوں کا ملزم ٹھہرایا جا چکا ہے۔افغان نژاد امریکی شہری پر عائد کیے جانے والے نئے وفاقی الزامات میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا استعمال، بم بنانے، جائیداد کو تباہ کرنے اور تباہ کن ڈیوائس استمعال کرنے کے الزامات شامل ہیں۔مین ہٹن فیڈرل کورٹ میں پیش کی گئی چارج شیٹ سے رحمی کے مقاصد کے نئے پہلو سامنے آئے ہیں۔چارج شیٹ کے مطابق رحمی کی خواہش تھی کہ انھیں ایک شہید کی موت آئے۔ چارج شیٹ کے مطابق رحمی گذشتہ کئی مہینوں سے ان حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ 28 سالہ رحمی نے چیلسی میں دو بم نصب کیے تھے تاہم ان میں سے ایک پھٹ نہیں سکا تھا جب کہ پہلے بم پھٹنے سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تھا۔مین ہٹن فیڈرل کورٹ میں پیش کی گئی چارج شیٹ کے مطابق رحمی گذشتہ کئی مہینوں سے ان حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔اس سے قبل امریکہ کی رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے افسوس ظاہر کیا تھا کہ نیویارک بم دھماکے کے مشتبہ ملزم احمد خان رحمی کی گرفتاری کے بعد انھیں طبی اور قانونی امداد فراہم کی جائے گي۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا ’اب ہم انھیں ہسپتال میں داخل کروا دیں گے۔ دنیا کے کچھ بہترین ڈاکٹر ان کا خیال رکھیں گے۔’کتنی بری صورتِ حال ہے کہ انھیں ایک جدید ہسپتال کا کمرہ فراہم کیا جائے گا اور شاید انھیں روم سروس بھی مہیا ہو۔‘
View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal