News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Cosy Water Park Karachi - Cozy Ticket Price 2015 & Location Pictures Cosy Water Park Karachi - Cozy Ticket Price 2015 & Location Pictures
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
کھیلوں کی خبریں Share your views
رقم کا تنازع: ’آئس لینڈ فیفا 17 ویڈیو گیم میں شامل نہیں‘  [بی بی سی اردو] 21 Sep, 2016
آئس لینڈ فٹبال کی عالمی درجہ بندی میں 27 ویں نمبر پر براجمان ہے آئس لینڈ کی فٹبال ایسوسی ایشن (کے ایس آئی) کا کہنا ہے کہ ان کا ملک ڈویلپرز الیکٹرک آرٹس کے ساتھ رقم کے تنازعے کی وجہ سے ’فیفا 17‘ ویڈیو گیم میں شامل نہیں ہوگا۔ کے ایس آئی کے مطابق ڈویلپرز الیکٹرک آرٹس (ای اے) کی جانب سے انھیں 15,000 ڈالرز کی رقم دینے کا فیصلہ ان کی توقعات سے کم ہے۔خیال رہے کہ یورو کپ فٹبال 2016 میں انگلینڈ کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے والی آئس لینڈ نے ای اے کو ان کی پیشکش کے جواب میں زیادہ رقم دینے کا مطالبہ کیا تھا جسے ای اے نے تسلیم نہیں کیا۔ کے ایس آئی کے صدر گیر تھورسٹینسن کا کہنا ہے ’ وہ اس کے حقوق خریدنا چاہتے ہیں لیکن وہ انھیں بالکل مفت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔‘انھوں نے مزید کہا ’یورو کپ میں ہماری ٹیم کی کارکردگی بتاتی ہے کہ ہم ایک اچھی ٹیم ہیں اور بہت سی دیگر ٹیمیں ہماری ٹیم کے ساتھ کھیلنا پسند کرتی ہیں۔ یہ ہمارے کھلاڑیوں کے لیے افسوس ناک ہے تاہم اس کی تنقید ای اے سپورٹس پر ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ ای اے ٹیموں کو جو فیس دیتی ہے اس میں ان ٹیموں کے ٹریڈ مارکس اور امیج رائٹس شامل ہوتے ہیں۔ یورو کپ فٹبال 2016 میں آئس لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا تھا گیر تھورسٹینسن کا مزید کہنا تھا ’میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ اگر ہم حقوق دے رہے ہیں یا ان حقوق کی پیشکش کر رہے ہیں تو پھر اس کے لیے مناسب مذاکرات اور منصفانہ فیس ہونی چاہیے۔‘انھوں نے کہا ’میں نے یہ محسوس نہیں کیا کہ یہ ایک منصفانہ اور کھلے انداز میں کیا گیا ہے۔‘بی بی سی نے ای اے کو اپنے موقف دینے کی پیشکش کی ہے۔فٹبال کی عالمی درجہ بندی میں 27 ویں نمبر پر براجمان آئس لینڈ کو فٹبال کے گذشتہ ایڈیشنز میں شامل نہیں کیا گیا تھا تاہم یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی کے بعد امید کی جا رہی تھی کہ انھیں اس بار اگلے ایڈیشن میں شامل کیا جائے گا۔
View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal