News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
ماہر چوروں نے جیولری شاپ سے سونے کے 60 کلو زیورات چوری کر لئے     موصل پر امریکی اتحاد کی بمباری، 230 شہری جاں بحق     خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی احسن اقبال سے ملاقات     خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی وفاقی منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال سے ملاقات     لندن، دہشت گردی سے خوف زدہ خاتون دریا میں کود پڑی     ” عمر انکی 28 سال کیوں نہ ہو جائے ، دماغ ا ن کا 16 سال سے بڑا ہی نہیں ہوتا“     تیس کمپنیوں اور افراد پر امریکی پابندیاں لگ گئیں     کراچی: بچوں کو صحت کی مفت معیاری سہولیات کی فراہمی     عالیہ بھٹ نے انوشکا شرما سے متاثر ہو کر انہیں آئیڈیل مان لیا     2018 میں عمران خان سے خیبر پختونخوا بھی چھین لیں گے: آصف کرمان     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
کھیلوں کی خبریں Share your views
’زندگی کی سب سے بڑی خواہش پوری ہوئی ہے‘  [بی بی سی اردو] 21 Sep, 2016
ICC ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا سہرا پوری ٹیم کو جاتا ہے: مصباح پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ان کی کافی عرصے سے خواہش تھی کہ وہ پاکستان کے لیے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کریں۔ لاہور میں بدھ کو ’ٹیسٹ میس‘ حاصل کرنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا ہے کہ آج ان کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش پوری ہوئی ہے اور وہ اس کے لیے پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔٭ پاکستان پہلی بار عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست ٭ پاکستان کی پہلی پوزیشن کا انحصار انڈیا کی کارکردگی پرسرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان کے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا سہرا پوری ٹیم کو جاتا ہے۔مصباح الحق نے کہا کہ ٹیسٹ رینکینگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے تمام کھلاڑیوں نے بھر پور محنت کی۔ پاکستان کے لیے آئندہ بھی مزید کامیابیاں لائیں گے۔ ICC مصباح کی کپتانی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا: ڈیو رچررڈسن اس موقع پر بات کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچررڈسن کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔انھوں نے کہا ’مصباح کی کپتانی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔‘اس سے قبل آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچررڈسن نے قذافی سٹیڈیم میں ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون ٹیم بننے کی تقریب میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق کو خصوصی گرز کا ایوارڈ دیا۔ خیال رہے کہ پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم گذشتہ ماہ کرکٹ کھیلنے والی ٹیموں کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر پہنچنے میں کامیاب ہوئی تھی۔آئی سی سی کی جانب سے سنہ 2003 میں اس عالمی درجہ بندی کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستانی ٹیم اس فہرست میں پہلا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ آئی سی سی کی جانب سے سنہ 2003 میں اس عالمی درجہ بندی کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستانی ٹیم اس فہرست میں پہلا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ماضی میں پاکستان کی بہترین کارکردگی دوسری پوزیشن تھی جو اس نے گذشتہ برس متحدہ عراب امارات میں کھیلی جانے والی سیریز میں انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد اور پھر رواں برس انگلینڈ کے خلاف سیریز برابر کر کے حاصل کی۔نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بننے کے لیے پاکستان کو انڈیا اور ویسٹ انڈیز کی سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے نتیجے کا انتظار تھا۔انڈیا کو اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے یہ ٹیسٹ جیتنا لازمی تھا تاہم بارش سے متاثرہ اس ٹیسٹ میچ کے بےنتیجہ رہنے کی وجہ سے پاکستان کی ٹیم 111 پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی کی درجہ بندی میں سب سے اوپر پہنچ گئی۔یہ میچ برابر رہنے کی صورت میں انڈیا کو دو پوائنٹس کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑا اور یوں وہ اب 110 پوائنٹس کے ساتھ درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔
View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal