News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
رونالڈو نے آمدنی میں میسی کوپیچھے چھوڑ دیا     جوہری ہتھیاروں پر عالمی پابندی، امریکہ سمیت کئی ممالک کی مخالفت     اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمن نیب کی عبوری ضمانت میں چھ اپریل تک توسیع     نقل مافیا نے وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے     نور کی شادی ناکام ہونے کی وجہ سامنے آگئی     وزیر ریلوے کو اپنی وزارت کے معاملات میں کوئی دلچسپی نہیں: عمران خان     پے درپے ٹرین حادثات اور حکومت کا رویہ انتہائی شرمناک ہے:عمران خان     حقانی نیٹ ورک دوست ہیں اور نہ ہی پراکسی :پاکستان     لودھراں میں سرچ آپریشن،35 مشتبہ افراد گرفتار     واشنگٹن میں چیری کے دلکش پھول     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ Share your views
آسکر انعام یافتہ مصنف، ہدایتکار ہینسن چل بسے  [بی بی سی اردو] 21 Sep, 2016
ہینسن نیویڈا کے رینو میں پیدا ہوئے آسکر انعام یافتہ مصنف اور ہدایت کار کرٹس ہینسن کا 71 سال کی عمر میں ہالی وڈ کے اپنے گھر میں انتقال ہو گیا ہے۔ پولیس کی ترجمان کے مطابق ان کی موت قدرتی وجوہات کا سبب ہیں۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ الزائمر کے مرض میں مبتلا تھے اور ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے تھے۔’سینیما‘ نامی ميگزین سے ایک لکھاری کے طور پر اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا بعد میں انھوں نے ’ایل اے کنفیڈنشیئل‘ کے ماخوذ سکرین پلے کے لیے آسکر انعام حاصل کیا۔ انھوں نے گلوکار ایمینیم کی فلم ’8 مائلز‘ کی ہدایت کاری بھی کی تھی۔لاس اینجلس پولیس محکمے نے کہا کہ پولیس نے موت کی جانچ کے لیے ہینسن کے گھر کا دورہ کیا اور انھیں وہاں مردہ پایا۔ہینسن ریاست نیویڈا کے شہر رینو میں پیدا ہوئے اور انھوں نے سنہ 1970 کی دہائی کے اوائل میں سکرین پلے لکھنا اور ہدایت کاری کا آغاز کیا لیکن انھیں سنہ 1992 میں آنے والی فلم ’دا ہینڈ دیٹ راکس دا کریڈل‘ سے ہی کامیابی ملی۔ اخیر میں انھوں نے ایچ بی او کی فلم ’ٹو بگ ٹو فال‘ کی ہدایت کی تھی انھوں نے کیون بیکن اور میرل سٹریپ کے ساتھ سنہ 1994 میں ’دا ریور وائلڈ‘ کی ہدایت کی اور پھر سنہ 2000 میں ٹوبی میگوائر اور مائکل ڈگلس کے ساتھ ’ونڈر بوائز‘ کی ہدایت کی۔سنہ 1997 میں انھوں نے ’ایل اے کنفیڈنشیئل‘ کے لیے لاس اینجلس میں جرائم پر مبنی جیمز ایلوری کے ناول کے پلاٹ پر شراکت میں سکرین پلے لکھا۔ٹوئٹر پر امریکی اداکار اور موسیقار کیون بیکن نے لکھا: ’کرٹس ہینسن کی موت کی خبر پر غمزدہ ہوں۔ عظيم ہدایت کار، عظیم شخص، ان کے ساتھ اس ندی کو پار کرنا ہماری زندگی کا سب سے بڑا سفر تھا۔‘اپنے آخری دور میں انھوں نے ایچ بی او کی فلم ’ٹو بگ ٹو فال‘ کی ہدایت کی تھی جس میں جیرارڈ بٹلر اور الزابیتھ شو شامل تھیں۔
View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal