News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
رونالڈو نے آمدنی میں میسی کوپیچھے چھوڑ دیا     جوہری ہتھیاروں پر عالمی پابندی، امریکہ سمیت کئی ممالک کی مخالفت     اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمن نیب کی عبوری ضمانت میں چھ اپریل تک توسیع     نقل مافیا نے وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے     نور کی شادی ناکام ہونے کی وجہ سامنے آگئی     وزیر ریلوے کو اپنی وزارت کے معاملات میں کوئی دلچسپی نہیں: عمران خان     پے درپے ٹرین حادثات اور حکومت کا رویہ انتہائی شرمناک ہے:عمران خان     حقانی نیٹ ورک دوست ہیں اور نہ ہی پراکسی :پاکستان     لودھراں میں سرچ آپریشن،35 مشتبہ افراد گرفتار     واشنگٹن میں چیری کے دلکش پھول     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
عالمی خبریں Share your views
حلب میں فرانسیسی طبی مرکز پر بمباری، ’چار ہلاک‘  [بی بی سی اردو] 21 Sep, 2016
Images پانچ سالی شامی جنگ میں تین لاکھ سے زیادہ افراد مارے جا چکے ہیں شام میں طبی امداد فراہم کرنے والی ایک فرانسیسی تنظیم نے کہا ہے کہ حلب میں اس کے طبی مرکز پر ہونے والے حملے میں اس کے عملے کے چار ارکان ہلاک ہوگئے ہیں۔ انٹرنیشنل یونین آف میڈیکل کیئر اور ریلیف آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ منگل کی شب شمالی شام کے شہر حلب میں باغیوں کے علاقے میں ایک طبی مرکز پر حملہ ہوا ہے جس میں وہ زمیں بوس ہو گیا ہے۔ اس میں مزید لاشوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔٭ قافلے پر حملے کے بعد شام کے لیے اقوامِ متحدہ کی تمام امداد معطل یہ بتایا جاتا ہے کہ یہ ایمرجنسی طبی مرکز حلب کے جنوبی قصبے خان طومان میں تھا۔خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق علاقے میں گروپ کے ہسپتالوں کے ڈائرکٹر احمد دباس نے ایک بیان میں کہا: ’عمارت تین منزلہ تھی جس میں بیسمنٹ بھی تھا لیکن بمباری کے سبب عمارت پوری طرح زمیں بوس اور مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔‘برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ حملے میں 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں چار نرسیں اور طبی عملے اور نو باغی شامل ہیں۔ ان کے مطابق یہ باغی القاعدہ سے منسلک گروپ ’فتح الشام فرنٹ‘ سے تعلق رکھتے تھے۔ اس سے قبل پیر کو شام کے شہر حلب کے قریب اقوامِ متحدہ کے امدادی قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 20 افراد ہلاک ہوئے جبکہ سامان سے بھرے 31 میں سے 18 ٹرک تباہ ہو گئے تھے۔امریکہ نے شام میں اقوامِ متحدہ کے امدادی قافلے پر حملے کی ذمہ داری روس پر عائد کی تھی۔جبکہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے شامی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پانچ سالہ خانہ جنگی میں اس نے زیادہ تر اپنے شہریوں کو ہلاک کیا ہے۔اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے آخری خطاب میں بان کی مون کا کہنا تھا کہ جو بھی شام میں ایک دوسرے سے جنگ لڑنے والوں کی حمایت کرتا ہے ان کے ہاتھوں پر بھی خون لگا ہوا ہے۔ شام کی جنگ میں لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں خیال رہے کہ امدادی قافلے پر حملے کے بعد اقوامِ متحدہ نے شام بھجوائی جانے والی تمام امداد کو معطل کر دیا ہے۔ادھر نیویارک میں موجود سفیر ایک ہفتے تک چلنے والے جنگ بندی کے معاہدے کو بچانے کے لیے کوشاں ہیں۔امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری نے روسی ہم منصب سرگئی لاؤورف سے بات چیت میں اصرار کیا کہ معاہدہ ’بےجان نہیں‘ ہوا۔بان کی مون نے کہا کہ ’بہت سے گروہوں نے بہت سے معصوموں کو مارا ہے مگر شامی حکومت سے زیادہ نہیں جس نے علاقوں کو بیرل بموں سے نشانہ بنایا اور منظم انداز میں ہزاروں قیدیوں پر تشدد کیا۔‘ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو ممالک اس جنگ میں مدد فراہم کر رہے ہیں ان کے ہاتھ بھی خون میں رنگےہوئے ہیں۔سیکریٹری جنرل نے اقوامِ متحدہ کے قافلے پر حملے کو بیزار کر دینے والا، وحشیانہ اور بظاہر جان بوجھ کر کیا گیا اقدام قرار دیا اور کہا کہ اس کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے۔شام نے بان کی مون پر اقوامِ متحدہ کے منشور کا تمسخر اڑانے کا الزام عائد کیا ہے۔شامی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ بین الاقوامی اختلافات کا حل نکالنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہا ہے۔
View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal