News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
تازہ ترین خبریں Share your views
عدالتی حکم پر واحد بلوچ کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج  [بی بی سی اردو] 28 Sep, 2016
سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو یہ بھی حکم دیا تھا کہ وہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرکے آئندہ سماعت یعنی 23 اکتوبر کو رپورٹ پیش کرے کراچی میں پولیس نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر دو ماہ قبل لاپتہ ہونے والے بلوچ سماجی کارکن واحد بلوچ کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ یہ مقدمہ گڈاپ تھانے میں بدھ کو واحد بلوچ کی صاحبزادی ہانی بلوچ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔٭ سماجی کارکن عبدالواحد بلوچ کی ’جبری گمشدگی‘ جسٹس نعمت اللہ ہالیپوٹو کی سربراہی میں قائم سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے پیر کو پولیس کو پابند کیا تھا کہ وہ واحد بلوچ کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرے تاہم عدالت کی جانب سے تحریری حکم نامہ ملنے میں تاخیر کی وجہ سے منگل کو یہ مقدمہ درج نہیں ہو سکا تھا۔سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو یہ حکم بھی دیا تھا کہ وہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کر کے آئندہ سماعت یعنی 23 اکتوبر کو رپورٹ پیش کرے۔ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے صوبائی وائس چیئرمین اسد اقبال بٹ نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی تنظیم اور سول سوسائٹی کے کئی اراکین متاثرہ گھرانے کے ساتھ تھانے میں مقدمے درج کروانے پہنچے تاہم پولیس نے لیت و لعل سے کام لیا۔پولیس کی کوشش تھی کہ یہ مقدمہ خفیہ ایجنسیوں کی بجائے نامعلوم افراد کے خلاف درج ہو جائے اسی لیے تین گھنٹے کی کوشش کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا۔گڈاپ تھانے کے انچارج خان نواز نے بی بی سی کو بتایا کہ انھوں نے یہ مقدمہ ہائی کورٹ کے حکم پر درج کیا ہے۔ہماری تنظیم اور سول سوسائٹی کے کئی اراکین متاثرہ گھرانے کے ساتھ تھانے میں مقدمے درج کروانے پہنچے تاہم پولیس نے لیت و لعل سے کام لیا۔پولیس کی کوشش تھی کہ یہ مقدمہ خفیہ ایجنسیوں کی بجائے نامعلوم افراد کے خلاف درج ہو جائے اسی لیے تین گھنٹے کی کوشش کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا۔ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے صوبائی وائس چیئرمین اسد اقبال بٹواحد بلوچ کی صاحبزادی ہانی بلوچ نے بی بی سی کو بتایا کہ 26 جولائی کو ان کے والد اپنے دوست صابر علی صابر کے ساتھ ڈگری سے کراچی آ رہے تھے کہ ٹول پلازا پر دو سادہ لباس میں ملبوس افراد نے انھیں روکا اور ان کی وین میں داخل ہو کر ان کے شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد انھیں گاڑی سے اترنے کا کہا۔ہانی بلوچ کے مطابق انھیں یہ ساری روداد اپنے والد کے دوست صابر علی صابر سے معلوم ہوئی۔ہانی بلوچ نے بتایا کہ انھوں نے اعلیٰ حکام کو کئی درخواستیں دیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس کے بعد انھوں نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ان کا کہنا تھا کہ دو مہینے تو ایف آئی آر درج ہونے میں لگ چکے ہیں اور اب بھی اس کا اندراج ہائی کورٹ کے حکم کی وجہ سے ممکن ہو سکا ہے۔اس سے پہلے عدالت ِ عالیہ میں واحد بلوچ کیس کے وکیل صلاح الدین اور ریحان کیانی ہانی بلوچ کی مدعیت میں پولیس اور رینجرز کو واحد بلوچ کی گمشدگی کیس میں فریق بنایا تھا۔پولیس اور رینجرز نے موقف اختیار کیا تھا کہ واحد بلوچ ان کے پاس نہیں ہیں۔وکلا کے مطابق پولیس نے واحد بلوچ کے اہلِ خانہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے سے بھی انکار کیا تھا۔
View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal