News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
ماہر چوروں نے جیولری شاپ سے سونے کے 60 کلو زیورات چوری کر لئے     موصل پر امریکی اتحاد کی بمباری، 230 شہری جاں بحق     خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی احسن اقبال سے ملاقات     خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی وفاقی منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال سے ملاقات     لندن، دہشت گردی سے خوف زدہ خاتون دریا میں کود پڑی     ” عمر انکی 28 سال کیوں نہ ہو جائے ، دماغ ا ن کا 16 سال سے بڑا ہی نہیں ہوتا“     تیس کمپنیوں اور افراد پر امریکی پابندیاں لگ گئیں     کراچی: بچوں کو صحت کی مفت معیاری سہولیات کی فراہمی     عالیہ بھٹ نے انوشکا شرما سے متاثر ہو کر انہیں آئیڈیل مان لیا     2018 میں عمران خان سے خیبر پختونخوا بھی چھین لیں گے: آصف کرمان     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
تازہ ترین خبریں Share your views
پاکستان کو چین سے تجارت میں دس ارب ڈالر کا خسارہ  [بی بی سی اردو] 29 Sep, 2016
REUTERS پاکستان اور چین کی باہمی تجارت پاکستان کی قومی اسمبلی میں بدھ کو حکومت کی طرف سے پیش کردہ معلومات میں بتایا گیا کہ سنہ 2014 اور 2015 کے مالی سال کے دوران چین کے ساتھ باہمی تجارت کا مجموعی حجم 12.29 ارب ڈالر رہا جس میں پاکستان کی برآمدات صرف 2.16 ارب ڈالر تھیں۔ پاکستان کی قومی اسمبلی کے وقفۂ سوالات میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں متعلقہ وزیر نے ایوان کو بتایا کہ چین کے ساتھ پاکستان کی دوطرفہ تجارت کا حجم سب سے زیادہ ہے۔چین کے ساتھ گذشتہ پانچ برس میں ہونے والی تجارت کے بارے میں اعداد و شمار سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ چینی اشیا کی پاکستان میں درآمد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جب کہ پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ ان اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سنہ 2011 اور سنہ 2012 کے مالی سال میں پاکستان چین سے چھ ارب ڈالر کی مصنوعات درآمد کر رہا تھا اور پاکستان کی برآمدات ایک ارب ڈالر سے زیادہ تھیں۔ چار سال گزرنے کے بعد چینی مصنوعات کی درآمد چھ ارب ڈالر سے بڑھ کر 12 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں لیکن پاکستان کی مصنوعات 1.9 ارب ڈالر سے بڑھ کر صرف 2.1 ارب ڈالر ہوئی ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ سنہ 2008 کے بعد سے اب 24 ریٹائر فوجی جرنیلوں کو بیرونی ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں میں سفیر تعینات کیا گیا۔جن ملکوں میں جرنیلوں کو سفیر تعینات کیا گیا ان میں موریشس، مالدیپ، برونائی، نائجیریا، اردن، سری لنکا، مصر اور یوکرین جیسے ممالک شامل ہیں۔اس کے علاوہ ایک اور سوال کے جواب میں قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ دنیا کے 193 ممالک میں سے 65 میں پاکستانی سفارت خانے اور قونصلیٹ کرائے کی عمارات میں ہیں۔ان ممالک میں امریکہ، برطانیہ، چین، روس، سنگاپور، نیپال، سوئٹزر لینڈ اور ترکی بھی شامل ہیں۔نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق قومی اسمبلی کو یہ بھی بتایا گیا کہ برطانیہ کے دو جب کہ امریکہ کے تین شہروں میں پاکستان کے قونصل خانے کرائے کی عمارتوں میں واقع ہیں۔ ان ملکوں میں پاکستانی سفارت خانے کی عمارات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا کہ یہ پاکستان کی ملکیت ہیں یا نہیں۔دیگر ممالک میں ناروے، تاجکستان، سری لنکا، سویڈن، سوڈان، ترکمانستان، یوکرائن، ازبکستان اور ویت نام بھی شامل ہیں۔قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ پاکستان کے دنیا کے صرف تین ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں ان میں اسرائیل، آرمینیا اور تائیوان شامل ہیں۔خارجہ امور کے بارے میں وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا کے چھ ممالک میں 634 پاکستانی قید ہیں اور ان میں سب سے زیادہ پاکستانی افغان جیلوں میں قید ہیں جن کی تعداد 242 ہے۔انھوں نے کہا کہ ان فہرست میں ان قیدیوں کی تعداد شامل نہیں جو بگرام جیل یا پھر نیٹو فورسز کے پاس مقید ہیں۔اس کے علاوہ بھارت میں پاکستانی قیدیوں کی تعداد 231 جب کہ سری لنکا میں 82، نیپال میں 28 اور بنگلہ دیش میں ان قیدیوں کی تعداد 42 ہے۔
View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal