News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
تازہ ترین خبریں Share your views
عماد وسیم کا بولرز کی عالمی درجہ بندی میں چوتھا نمبر  [بی بی سی اردو] 29 Sep, 2016
عماد وسیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی 20 میچوں میں مجموعی طور پر نو وکٹیں حاصل کیں متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی گئی تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں عمدہ کاکردگی کےنتیجے میں عماد وسیم بولرز کی آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ نوجوان آل راؤنڈر عماد وسیم ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی 20 درجہ بندی میں 33 درجے ترقی پاتے ہوئے سرفہرست پانچ باؤلرز میں شامل ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں کھیلی جانے والی تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو تمام میچوں میں شکست دی تھی۔ ٭ پاکستان کا کلین سویپ، عماد وسیم چھاگئے٭ ویل ڈن پاکستان مگر کب تک؟عماد وسیم نے تمام میچوں میں پاکستان ٹیم کو بہتر آغاز فراہم کیا اور مجموعی طور پر نو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ان کی اس کاکردگی پر انھیں سیریز کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔عماد وسیم کے علاوہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بہتری پانے والے دیگر پاکستانی کھلاڑیوں میں سہیل تنویر، بابر اعظم اور خالد لطیف بھی شامل ہیں۔ عماد وسیم ٹی 20 درجہ بندی میں 33 درجے ترقی پاتے ہوئے سرفہرست پانچ باؤلرز میں شامل ہوئے ہیں بابراعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 101 رنز بنا کر کامیاب بلے باز رہے جنھیں 201 سے 66 ویں نمبر پر جگہ ملی ہے۔ سیریز میں 95 رنز بنانے والے خالد لطیف بھی 26 درجے ترقی کرتےہوئے سرفہرست 100 بلے بازوں میں شامل ہوئے اور ان کا موجودہ نمبر 94 ہے، جبکہ سہیل تنویر 36ویں پوزیشن پر ہیں۔ٹی 20 ٹیموں کی درجہ بندی میں پاکستان سیریز میں عالمی چمپیئن کو شکست دینے کے باوجود 111 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہی موجود ہے تاہم ویسٹ انڈین ٹیم ایک درجے تنزلی کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر چلی گئی ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعے کے روز شارجہ میں کھیلا جائے گا۔
View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal