News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
تازہ ترین خبریں Share your views
جرمنی: پولیس کی گولی سے پناہ گزین ہلاک  [بی بی سی اردو] 29 Sep, 2016
epa عینی شاہدین کے مطابق بچی کے والد نے مشتبہ شخص پر حملہ کرتے وقت چلایا تھا کہ ’تم زندہ نہیں بچو گے‘ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں پناہ گزینوں کے لیے قائم سینٹر میں ایک 29 سالہ پناہ گزین کو ایک جھگڑے کے بعد پولیس نے گولی ماری دی۔ ہلاک کیے جانے سے پہلے اس پناہ گزین کا کہنا تھا کہ اس کی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی تھی۔پولیس کو ’موبٹ‘ نامی علاقے میں اس وقت بلایا گیا جب اطلاعات کے مطابق اس پناہ گزین کی بیٹی کو ایک قریبی باغ میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ جنسی زیادتی کا شکار بچی کی عمر چھ سال بتائی جا رہی ہے۔ایک 27 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے پولیس کی گاڑی میں بٹھایا جا رہا تھا کہ بچی کے والد نے ایک چاقو کے ساتھ اس پر حملہ کیا۔عینی شاہدین کے مطابق پناہ گزین شخص نے ملزم پر حملہ کرتے وقت کہا تھا کہ ’تم زندہ نہیں بچو گے‘۔پولیس نے اسی وقت فائرنگ کر دی۔ زخمی پناہ گزین شخص کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ہلاک ہو گئے۔متاثرہ بچی کا والد ایک عراقی نژاد شہری تھا۔ برلن کی پولیس اب اس فائرنگ کی تحقیقات کرے گی۔اب سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ کیا پولیس کو اسلحہ استعمال کرنے کی ضرورت تھی یا نہیں، لیکن برلن کے پولیس یونین کے ترجمان بوڈو فالزگراف کا کہنا تھا کہ ان کے پاس گولی چلانے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں تھا۔پولیس نے اب لڑکی اور اس کے خاندان کو ایک دوسرے مقام پر منتقل کر دیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق مشتبہ شخص کا تعلق پاکستان سے ہے لیکن پولیس نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔سنہ 2015 میں 11 لاکھ سے زیادہ پناہ گزین جرمنی میں آئے ہیں۔
View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal