News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
قابل اعتراض مواد ہٹانا ہماری پالیسی کا حصہ ہے، فیس بک     سفید فام امریکیوں میں ہیروئن کی لت میں پانچ گنا اٖضافہ     حوصلہ مند خواتین ’’درخشاں ستارے ہیں‘‘: ملانیا ٹرمپ     24نیوز کے نمائندہ سے علیم خان کی بدتمیزی، مریم اورنگزیب کی مذمت     سپریم کورٹ؛ جسٹس امیر ہانی 31 مارچ کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے     چین آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا     سپریم کورٹ نے نیب میں غیرقانونی تقرری کیس کا فیصلہ سنادیا     پاک بحریہ کی ایس ایس جی کی گولڈن جوبلی پر تقریبات کا اہتمام     اداروں کومضبوط کیاجائے،خوف کی فضاپیدانہ کی جائے،چیف جسٹس     بغداد میں ٹرک بم دھماکہ، 17 افراد ہلاک     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
تازہ ترین خبریں Share your views
امریکی صدر براک اوباما کا الوداعی خطاب [بی بی سی اردو] 11 Jan, 2017
اوباما

امریکی صدر براک اوباما نے شکاگو میں اپنا الوداعی خطاب کیا جس میں انھوں نے کہا کہ 'امریکہ اب پہلے سے زیادہ بہتر اور محفوظ جگہ ہے۔'

اوباما نے اپنے آخری خطاب میں اپنی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور تمام امریکیوں کو مخاطب کر کے کہا کہ ’امریکہ کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔‘

انھوں نے تمام پس منظر سے تعلق رکھنے والے امریکیوں سے کہا کہ ایک دوسرے کے نقطۂ نظر کو سمجھنے کی کوشش کریں کیونکہ ’ہمیں اوروں کو توجہ دینی اور سننا ہے۔‘

باراک اوباما نے اپنے روایتی انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی پرامن منتقلی امریکی جمہوریت کی علامت ہے۔

ان کے بعد اقتدار اب نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منتقل ہو گا، جو کہہ چکے ہیں کہ وہ باراک اوباما کی جانب سے کیے جانے والے بعض معاہدے ختم کر دیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ رواں ماہ 20 جنوری کو بطور امریکی صدر اپنا عہدہ سنبھال لیں گے۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس کے حکام کا کہنا تھا کہ باراک اوباما ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں سمیت ہر ایک امریکی سے خطاب کریں گے۔

براک اوباما نے کہا کہ وہ وائٹ ہاؤس سے خطاب کرنے کی بجائے وہیں جانا چاہتے تھے ’جہاں سے ان کے اور خاتون اول مشیل اوباما کے لیے یہ سب شروع ہوا تھا۔‘

یہ باراک اوباما کا شکاگو کا آخری دورہ اور ائیر فورس ون پر 445واں سفر ہے۔ امریکی صدر نے 2008 میں منتخب ہونے کے بعد پہلا خطاب بھی شکاگو میں ہی کیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ ’آٹھ سال پہلے کی نسبت اس وقت امریکہ ہر لحاظ سے بہتر اور مضبوط جگہ ہے۔‘

امریکہ کے پہلے سیاہ فام صدر جن کی عمر اس وقت 55 برس ہے پہلی مرتبہ 2008 میں امید اور تبدیلی کے وعدوں پر منتخب ہوئے تھے۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal