News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
تازہ ترین خبریں Share your views
ٹرمپ نے خفیہ روسی معلومات کا الزام مسترد کر دیا [بی بی سی اردو] 11 Jan, 2017
ڈونلڈ ٹرمپ

گذشتہ کئی ہفتوں سے نو منتخب صدر روس کے متعلق خفیہ رپورٹ کے بعد سے دباؤ کا شکار ہیں

امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی خفیہ اداروں کی جانب سے اپنے متعلق شرمسار کرنے والے مواد کے اکٹھا کیے جانے کی خبروں کو کیچڑ اچھالنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی میڈیا نے یہ خبر دی ہے کہ روسی خفیہ اداروں نے مسٹر ٹرمپ کو ذاتی طور پر زیر کرنے والا مواد حاصل کر لیا ہے۔

ایک غیر مصدقہ رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ روس کے پاس ان کے متعلق شرمسار کرنے والی پریشان کن معلومات ہیں۔

بغیر کسی سیاق و سباق کے نو منتخب صدر نے ٹویٹ کیا: 'جھوٹی خبر، یہ پوری طرح سے سیاسی طور پر کیچڑ اچھالنے کے مترادف ہے۔'

مسٹر ٹرمپ اپنی حلف برداری سے نو دن قبل بدھ کے روز پریس کانفرنس کرنے والے ہیں۔

امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے نو منتخب صدر اور ان کے پیش رو صدر براک اوباما کو معلومات بہم پہنچائی ہیں لیکن امریکی خفیہ برادری نے ان دعووں کی بابت عوامی طور پر کچھ نہیں کہا۔

حالیہ ہفتوں کے دوران مسٹر ٹرمپ امریکی ایجنسیوں کی رپورٹ کے شدید دباؤ میں رہے ہیں جس میں یہ کہا گيا ہے کہ روس نے انتخابی مہم کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی کی ای میلز ہیک کی تھیں۔

روسی صدر پوتن

روس نے کہا ہے کہ ہیکنگ کے امریکی الزامات 'وِچ ہنٹ' کی یاد دلاتے ہیں

ان کا کہنا ہے کہ ہلیری کلنٹن کے خلاف اور مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں انتخابی نتائج کو موڑنے کا حکم کریملن سے دیا گيا تھا۔

لیکن ابھی تک مسٹر ٹرمپ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نتائج سے واضح طور پر متفق نظر نہیں آئے اور انھوں نے روس کے ساتھ اچھے تعلقات کی مخالفت کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھیں 'احمق' کہا ہے۔

دوسری جانب روس نے ہیکنگ میں شمولیت سے انکار کیا ہے اور امریکہ پر 'وچ ہنٹ' کا الزام لگایا ہے۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal