News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
قابل اعتراض مواد ہٹانا ہماری پالیسی کا حصہ ہے، فیس بک     سفید فام امریکیوں میں ہیروئن کی لت میں پانچ گنا اٖضافہ     حوصلہ مند خواتین ’’درخشاں ستارے ہیں‘‘: ملانیا ٹرمپ     24نیوز کے نمائندہ سے علیم خان کی بدتمیزی، مریم اورنگزیب کی مذمت     سپریم کورٹ؛ جسٹس امیر ہانی 31 مارچ کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے     چین آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا     سپریم کورٹ نے نیب میں غیرقانونی تقرری کیس کا فیصلہ سنادیا     پاک بحریہ کی ایس ایس جی کی گولڈن جوبلی پر تقریبات کا اہتمام     اداروں کومضبوط کیاجائے،خوف کی فضاپیدانہ کی جائے،چیف جسٹس     بغداد میں ٹرک بم دھماکہ، 17 افراد ہلاک     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
تازہ ترین خبریں Share your views
ڈونلڈ ٹرمپ کو شرمسار کرنے والا مواد نہیں: روس [بی بی سی اردو] 11 Jan, 2017
ڈونلڈ ٹرمپ

گذشتہ کئی ہفتوں سے نو منتخب صدر روس کے متعلق خفیہ رپورٹ کے بعد سے دباؤ کا شکار ہیں

کریملن نے روسی خفیہ اداروں پر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق شرمسار کرنے والے مواد حاصل کرنے کے الزامات کی تردید کی ہے۔ کریملن کے ترجمان نے اِن الزامات کو من گھڑت اور تعلقات خراب کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

غیر مُصدقہ دعوؤں کے مطابق روس کے پاس نو منتخب صدر کے طوائفوں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں معلومات ہیں اور مزید یہ کہ ٹرمپ کی صدارتی مہم کا ماسکو کے ساتھ خفیہ بات چیت کا سلسلہ بھی تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی مذمت کی ہی۔ بغیر کسی سیاق و سباق کے نو منتخب صدر نے ٹویٹ کیا: 'جھوٹی خبر، یہ پوری طرح سے سیاسی طور پر کیچڑ اچھالنے کے مترادف ہے۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ اپنی حلف برداری سے نو دن قبل بدھ کو پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ اس پریس کانفرنس کا مقصد نو منتخب صدر کا اپنی کاروباری ذمہ داریوں سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے علاوہ ذاتی مفادات کے بارے میں خدشات دور کرنا تھا۔ مگر تازہ ترین الزامات کی روشنی میں نو منتخب صدر کو اس پریس کانفرنس میں مشکل سوالات کا سامنا ہوگا۔

پچھلے ہفتے امریکی انٹیلی جنس اداروں نے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ روس نے امریکہ میں صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے ہیکنگ کی مہم چلائی۔

انٹیلی جینس اداروں کی رپورٹ میں یہ دعوے بھی شامل تھے کہ ٹرمپ کے ماتحت لوگ روس کی جانب سے ڈیموکریٹک پارٹی کی ہیکنگ میں ملوث تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک وکیل مائیکل کوہن نے، جن کا نام رپورٹ میں شامل ہے، اس الزام کی تردید کی ہے کہ وہ اگست اور ستمبر 2016 میں کریملن کے نمائندوں سے ہیکنگ کے بارے میں بات چیت کرنے کے لیے پراگ گئے تھے۔

روسی صدر پوتن

روس نے کہا ہے کہ ہیکنگ کے امریکی الزامات 'وِچ ہنٹ' کی یاد دلاتے ہیں

دوسری جانب امریکی میڈیا میں یہ خبریں بھی چل رہی ہیں کہ روسی خفیہ اداروں نے مسٹر ٹرمپ کو ذاتی طور پر زیر کرنے والا مواد حاصل کر لیا ہے جس میں ان کے کاروباری معملات کے علاوہان کی عیاشیوں کی ویڈیو بھی شامل ہیں۔ امریکی میڈیا کہ مطابق یہ ویڈیوز کسی سیاستدان یا عوامی شخصیت کی شہرت کوضرورت پڑنے پر نقصان پہنچانے کے لیے جمع کی گئی تھیں۔

حالیہ ہفتوں کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ایجنسیوں کی رپورٹ کے شدید دباؤ میں رہے ہیں جس میں یہ کہا گيا ہے کہ روس نے انتخابی مہم کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی کی ای میلز ہیک کی تھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہلیری کلنٹن کے خلاف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں انتخابی نتائج کو موڑنے کا حکم کریملن سے دیا گيا تھا۔

لیکن ابھی تک ڈونلڈ ٹرمپ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نتائج سے واضح طور پر متفق نظر نہیں آئے اور انھوں نے روس کے ساتھ اچھے تعلقات کی مخالفت کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھیں 'احمق' کہا ہے۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal