News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
قابل اعتراض مواد ہٹانا ہماری پالیسی کا حصہ ہے، فیس بک     سفید فام امریکیوں میں ہیروئن کی لت میں پانچ گنا اٖضافہ     حوصلہ مند خواتین ’’درخشاں ستارے ہیں‘‘: ملانیا ٹرمپ     24نیوز کے نمائندہ سے علیم خان کی بدتمیزی، مریم اورنگزیب کی مذمت     سپریم کورٹ؛ جسٹس امیر ہانی 31 مارچ کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے     چین آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا     سپریم کورٹ نے نیب میں غیرقانونی تقرری کیس کا فیصلہ سنادیا     پاک بحریہ کی ایس ایس جی کی گولڈن جوبلی پر تقریبات کا اہتمام     اداروں کومضبوط کیاجائے،خوف کی فضاپیدانہ کی جائے،چیف جسٹس     بغداد میں ٹرک بم دھماکہ، 17 افراد ہلاک     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
پاکستان کی خبریں Share your views
’بالآخر ہمیں قبول کر ہی لیا جائے گا‘ [بی بی سی اردو] 11 Jan, 2017
بندیا

حکومت نے نو سال کی تاخیر کے بعد ملک میں مردم شماری آئندہ برس 15 مارچ سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے

پاکستان میں رواں سال مردم شماری میں خواجہ سراؤں کو بھی شمار کرنے کے عدالتی حکم کا خواجہ سراؤں نے خیرمقدم کیا ہے تاہم اس حوالے سے ان کے کچھ خدشات بھی ہیں۔

خواجہ سرا رہنما اور جینڈر ایکٹیو الائنس کی سربراہ بندیا رانا نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خوش آئند فیصلہ ہے اور اس کے لیے انھوں نے طویل عرصے سے آواز اٹھائی تھی اور بالآخر انھیں ملک میں ان کی صحیح تعداد کے بارے میں علم ہوسکتا ہے اور پھر اس کی بنیاد پر وہ حکومت سے ملازمت اور تعلیمی کوٹے کا مطالبہ کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی حکومت نے نو سال کی تاخیر کے بعد ملک میں مردم شماری آئندہ برس 15 مارچ سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بندیا رانا تھا کہنا تھا کہ مردم شماری میں خواجہ سراؤں کو شامل کرنے کے حوالے سے سب سے بڑا مسئلہ نادرا شناختی کارڈ کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی خواجہ سراؤں کے نئے شناختی کارڈ نہیں بن رہے اور جب تک شناختی کارڈز نہیں ہوں گے تو پھر خانہ شماری کیسے ہوگی؟

خواجہ سرا

پاکستان میں اکثر خواجہ سراؤں کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جاتا ہے

خواجہ سراؤں کی فلاح و بہبور کے لیے سرگرم غیرسرکاری تنظیم وجود کی سربراہ ببلی ملک کا کہنا تھا کہ 'بالآخر ہمیں قبول کرہی لیا جائے گا۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'جب آپ اعدادوشمار میں جگہ دیتے ہیں تو پھر معاشرے میں اس کا احترام بھی ہوتا ہے کیونکہ پہلے ہمارے پاس نہ شناختی کارڈ تھا اور نہ ہی مردم شمار میں نام۔'

ببلی ملک کا کہنا تھا کہ انھیں امید ہے کہ مردم شماری میں شامل کرنے سے ان کی کمیونٹی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور سرکاری ملازمتوں میں بھی ان کا کوٹہ مخصوص کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف کاغذی کارروائی نہ کی جائے بلکہ اس پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے۔ ببلی ملک کا کہنا تھا کہ ’ہماری کمیونٹی میں تعلیم کی کمی ہے لہٰذا اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ملازمتوں کو مواقع فراہم کرنے چاہییں۔'

خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیے سرگرم کارکن قمر نسیم کا کہنا تھا لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے خواجہ سراؤں کی مردم شماری میں شمولیت کا حکم تو جاری کر دیا گیا ہے لیکن بہت سارے خواجہ سراؤں کے پاس شناختی کارڈز ہی نہیں ہیں۔

قمر نسیم کا کہنا تھا کہ بیشتر خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈز پر جنس مرد درج ہے اور جب تک انھیں ہنگامی بنیادوں پر ان کی جنس کا شناختی کارڈ نہیں مہیا کیا جاتا مردم شماری میں وہ شمار نہیں ہوں گے۔

انھوں نے حال ہی سینیٹ سے منظور ہونے والے ٹرانسجینڈر پروٹیکشن بل کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بل اس قدر پیچیدہ ہے کہ جس کی وجہ سے خواجہ سراؤں کو نادرا شناختی کے حصول میں مزید مشکلات کا سامنا ہوگا۔

خواجہ سرا

قمر نسیم کا کہنا تھا کہ بیشتر خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈز پر جنس مرد درج ہے

ان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے ایک اچھا قدم ہے لیکن وقت اتنا قلیل ہے کہ یہ دیکھنا ہوگا کہ نادرا اور متعلقہ ادارے اس پر کس حد تک عمل درآمد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ خواجہ سراؤں کو مردم شماری ميں شامل کرنے کی درخواست شيراز ذکا ايڈوکيٹ کے توسط سے لاہور ہائی کورٹ ميں دائر کی گئی تھی جس کي سماعت کے دوران چیف جسٹس منصور علی شاہ نے کی اورعدالت کے استفسار پر حکومتی نمائندگان نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ مردم شماری میں خواہ سراؤں کو بھی شامل کیا جائے گا۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal