News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل جمعرات کو، سخت پریکٹس جاری     جوہری معاہدے پر دوبارہ مذاكرات نہیں کریں گے، روحاني     ایڈ مرل ذکاءاللہ سے بحرین کی اعلیٰ عسکری قیادت کی ملاقاتیں     بالوں کو ہفتے میں کتنے دن دھونا چاہیے؟ نئی تحقیق سامنے آ گئی     معروف گلوکار نجم شیراز نے گلوکاری کو خیر باد کہہ دیا     ویڈیو لیک کے بعد عامر خان کی بیوی کا جواب بھی سامنے آگیا     حزب اللہ نے تباہ شدہ اسرائیلی ڈرون کا ملبہ اٹھا لیا     معروف گلوکار نجم شیراز نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا     احمد کے علاج کےلیے رقم امریکی اسپتال بھجوادی گئی     یورپی یونین سفارت خانہ بیت المقدس منتقل نہیں کرے گی     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kuwait starts visa issuance to Pakistanis Kuwait starts visa issuance to Pakistanis
Yasir Shah & Shahid Afridi Indoor Net Session During Training Camp Yasir Shah & Shahid Afridi Indoor Net Session During Training Camp
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
پاکستان کی خبریں Share your views
اسلام آباد سے ایک اور سماجی کارکن لاپتہ [بی بی سی اردو] 11 Jan, 2017
ثمر عباس

ثمر عباس کی گمشدگی کی اطلاع اسلام آباد پولیس کو نہیں دی گئی

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سےایک اور کارکن لاپتہ ہوگیا ہے، ثمر عباس کے خاندان اور دوستوں کو شبہ ہے کہ انھیں حراست میں لیا گیا ہے۔

ثمر عباس کا تعلق کراچی سے ہے، ان کے بھائی قمبر علی نے بی بی سی کو بتایا کہ ثمر تین جنوری کو کسی کام کے سلسلے میں اسلام آباد گئے تھے جہاں سے وہ موبائل اور انٹرنیٹ کے ذریعے رابطے میں تھے۔

پاکستان میں گمشدہ بلاگرز کی رہائی کے لیے مظاہرے

سلمان حیدر اور دیگر افراد کی بازیابی کا مطالبہ

سنیچر کی رات دس بجے ان سے آخری بار رابطہ ہوا تھا جس کے بعد مسلسل کال کرتے رہے اور دوسرے روز دوپہر 12 بجے ٹیلیفون بند کردیا گیا۔

ثمر عباس کی گمشدگی کی اطلاع اسلام آباد پولیس کو نہیں دی گئی۔

ثمر عباس کراچی میں جعفریہ ڈزاسٹر سیل، انصار برنی کے علاوہ سول پروگریسیو الائنس کے ساتھ سرگرم رہے ہیں۔

قمبر علی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ان کا کوئی رشتے دار نہیں ہے اور وہ ایف آئی آر کے علاوہ ہائی کورٹ میں پٹیشن بھی دائر کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا ثمر گذشتہ تین سالوں سے سرگرم تھے جس طرح سلمان حیدر کو اٹھایا گیا ہے، ہوسکتا ہے اس وجہ سے کسی نے انھیں بھی اٹھایا ہو۔

سول پروگریسیو الائنس کے رکن طالب عباس کا کہنا ہے کہ آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد سے ثمر عباس سرگرم رہے، اس کے علاوہ وہ خرم ذکی کے ساتھ کالعدم تنظیموں کے خلاف سرگرم بھی رہے ہیں۔

طالب عباس کا کہنا ہے کہ ثمر عباس کی ایسی کوئی سرگرمی نہیں تھی جو قابل اعتراض ہو۔ وہ محب وطن شہری تھے اور ریاست مخالف سوچ نہیں رکھتے تھے۔ 'اگر کوئی اقلیتوں یا پسے ہوئے طبقات کی بات کرتا ہے تو وہ ریاست مخالف ہرگز نہیں ہے۔'


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal