News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Cosy Water Park Karachi - Cozy Ticket Price 2015 & Location Pictures Cosy Water Park Karachi - Cozy Ticket Price 2015 & Location Pictures
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
تازہ ترین خبریں Share your views
’میری نجی زندگی کے بارے میں خبریں جعلی اور من گھڑت ہیں‘ [بی بی سی اردو] 11 Jan, 2017
ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ صدر بنتے ہیں اوباما ہیلتھ کیئر پلان کو ختم کر دیں گے

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایسی خبریں کہ روسی خفیہ اداروں کے پاس ایسا مواد موجود ہےجو ان کے لیے شرمساری کا باعث بن سکتا ہے، بلکل ’جعلی‘ اور ’فرضی‘ ہیں اور کچھ ’ذہنی مریضوں‘ نے انھیں اکھٹا کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نےپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اپنا سارا کاروبار اپنے دونوں بیٹوں کے حوالے کر رہے ہیں اور دوران صدارت اپنے کاروبار سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہو گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ وہ صدر بنتے ہی اوباما کیئر پلان کو ختم کر کے نیا ہیلتھ بل متعارف کروائیں گے۔ انھوں نے اپنے اس انتخابی نعرے کو پھر سے دہرایا کہ وہ میکسیکو کےسرحد پر دیوار تعمیر کریں گے جس کی لاگت میکسیکو برداشت کرے گا۔

اس سے قبل کریملن نے روسی خفیہ اداروں پر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق شرمسار کرنے والے مواد حاصل کرنے کے الزامات کی تردید کی ہے۔ کریملن کے ترجمان نے اِن الزامات کو من گھڑت اور تعلقات خراب کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

غیر مُصدقہ دعوؤں کے مطابق روس کے پاس نو منتخب صدر کے طوائفوں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں معلومات ہیں اور مزید یہ کہ ٹرمپ کی صدارتی مہم کا ماسکو کے ساتھ خفیہ بات چیت کا سلسلہ بھی تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی مذمت کی ہی۔ بغیر کسی سیاق و سباق کے نو منتخب صدر نے ٹویٹ کیا: 'جھوٹی خبر، یہ پوری طرح سے سیاسی طور پر کیچڑ اچھالنے کے مترادف ہے۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ اپنی حلف برداری سے نو دن قبل بدھ کو پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ اس پریس کانفرنس کا مقصد نو منتخب صدر کا اپنی کاروباری ذمہ داریوں سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے علاوہ ذاتی مفادات کے بارے میں خدشات دور کرنا تھا۔ مگر تازہ ترین الزامات کی روشنی میں نو منتخب صدر کو اس پریس کانفرنس میں مشکل سوالات کا سامنا ہوگا۔

پچھلے ہفتے امریکی انٹیلی جنس اداروں نے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ روس نے امریکہ میں صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے ہیکنگ کی مہم چلائی۔

انٹیلی جینس اداروں کی رپورٹ میں یہ دعوے بھی شامل تھے کہ ٹرمپ کے ماتحت لوگ روس کی جانب سے ڈیموکریٹک پارٹی کی ہیکنگ میں ملوث تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک وکیل مائیکل کوہن نے، جن کا نام رپورٹ میں شامل ہے، اس الزام کی تردید کی ہے کہ وہ اگست اور ستمبر 2016 میں کریملن کے نمائندوں سے ہیکنگ کے بارے میں بات چیت کرنے کے لیے پراگ گئے تھے۔

روسی صدر پوتن

روس نے کہا ہے کہ ہیکنگ کے امریکی الزامات 'وِچ ہنٹ' کی یاد دلاتے ہیں

دوسری جانب امریکی میڈیا میں یہ خبریں بھی چل رہی ہیں کہ روسی خفیہ اداروں نے مسٹر ٹرمپ کو ذاتی طور پر زیر کرنے والا مواد حاصل کر لیا ہے جس میں ان کے کاروباری معملات کے علاوہان کی عیاشیوں کی ویڈیو بھی شامل ہیں۔ امریکی میڈیا کہ مطابق یہ ویڈیوز کسی سیاستدان یا عوامی شخصیت کی شہرت کوضرورت پڑنے پر نقصان پہنچانے کے لیے جمع کی گئی تھیں۔

حالیہ ہفتوں کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ایجنسیوں کی رپورٹ کے شدید دباؤ میں رہے ہیں جس میں یہ کہا گيا ہے کہ روس نے انتخابی مہم کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی کی ای میلز ہیک کی تھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہلیری کلنٹن کے خلاف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں انتخابی نتائج کو موڑنے کا حکم کریملن سے دیا گيا تھا۔

لیکن ابھی تک ڈونلڈ ٹرمپ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نتائج سے واضح طور پر متفق نظر نہیں آئے اور انھوں نے روس کے ساتھ اچھے تعلقات کی مخالفت کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھیں 'احمق' کہا ہے۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal