News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
ہمارے نصیب میں عوام کی خدمت ہے، وزیراعظم     پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کیلئے 5 ناموں پر بولی 30 مئی کو ہوگی     باپ نے اپنی مرضی کی شادی کی ضد کرنے پر بیٹی کو گولی مار کر قتل کر دیا     بھارتی ماڈل و اداکارہ سونیکا چوہان آج صبح ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئیں     بھارتی اداکارہ کو فحش پیغامات بھیجنے والے 23سالہ طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا      فلم باہو بالی 2کا اپنی ریلیز کے پہلے روز 100 کروڑ ریکارڈ     سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس میں ماریہ شرا پوا کی فتوحات جاری     جو پاکستان کی تر قی نہیں دیکھنا چاہتے وہ ہماری ٹانگیں کھینچ رہے ہیں، مخالفین کی خواہش پر مستعفی نہیں ہونگا:نواز شریف     خورشید شاہ نے سیکیورٹی لیکس پر پاک فوج کے موقف کی حمایت کر دی     پاکستان ،ویسٹ انڈیز : دوسرا ٹیسٹ اتوار کو شروع ہو گا     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Living On The Edge New Season Announced Living On The Edge New Season Announced
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
World water Park in Karachi, picture World water Park in Karachi, picture
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> Voice Of America Urdu
تازہ ترین خبریں Share your views
اوباما کا الوداعی ٹوئیٹ، سب سے زیادہ ’ری ٹوئیٹ‘ ہوا [وائس آف امریکہ اردو] 12 Jan, 2017

بدھ کی دوپہر تک یہ ٹوئیٹ 500000 بار ’ری ٹوئیٹ‘ ہو چکا تھا، جو اُن کےماضی کے اپنے ہی ایک ٹوئیٹ سے کہیں زیادہ ہے، جو اُنھوں نے ہم جنس پرست شادی پر ریاستی پابندی اٹھائے جانے کے عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کی منسوخی کے معاملے پر کیا تھا

امریکی صدر براک اوباما پہلے ’کمانڈر اِن چیف‘ ہیں جنھوں نے سماجی میڈیا کا وسیع استعمال کیا۔ اور، منگل کو اپنے الوداعی خطاب کے اختتام پر اُنھوں نے اپنے صدارتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک انتہائی مقبول ٹوئیٹ کیا۔

اُنھوں نے کہا کہ ’’میں تمام باتوں پر آپ کا مشکور ہوں۔ میرا حتمی پیغام بھی میرے ابتدائی پیغام ہی کی طرح کا ہے۔ میں آپ سے یہی کہتا ہوں کہ آپ تبدیلی لانے کی میری صلاحیت میں نہیں، بلکہ اپنی صلاحیت پر یقین رکھیں‘‘۔ اوباما نے یہ پیغام

@POTUS account

پر روانہ کیے گئے ٹوئیٹ میں دیا۔

بدھ کی دوپہر تک یہ ٹوئیٹ 500000 بار ’ری ٹوئیٹ‘ ہو چکا تھا، جو اُن کےماضی کے اپنے ہی ایک ٹوئیٹ سے کہیں زیادہ ہے، جو اُنھوں نے ہم جنس پرست شادی پر ریاستی پابندی اٹھائے جانے کے عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کی منسوخی کے معاملے پر کیا تھا۔

’ایٹ دی ریٹ آف پوٹس اکاؤنٹ‘ کے ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد ’فولوئرز‘ ہیں، جب کہ صدر کا ذاتی اکاؤنٹ ’ایٹ براک اوباما‘ ہے، جس پر اُن کے ’فولوئرز‘ کی تعداد آٹھ کروڑ سے زیادہ ہے۔

’ایٹ دی ریٹ آف پوٹس اکاؤنٹ‘ اب منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو دیا جائے گا، جب وہ 20 جنوری کو اپنا عہدہٴ صدارت سنبھالیں گے۔ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ

@RealDonaldTrump

پر اِس وقت اُن کے ایک کروڑ 95 لاکھ ’فولوئرز‘ ہیں۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal