News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
قابل اعتراض مواد ہٹانا ہماری پالیسی کا حصہ ہے، فیس بک     سفید فام امریکیوں میں ہیروئن کی لت میں پانچ گنا اٖضافہ     حوصلہ مند خواتین ’’درخشاں ستارے ہیں‘‘: ملانیا ٹرمپ     24نیوز کے نمائندہ سے علیم خان کی بدتمیزی، مریم اورنگزیب کی مذمت     سپریم کورٹ؛ جسٹس امیر ہانی 31 مارچ کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے     چین آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا     سپریم کورٹ نے نیب میں غیرقانونی تقرری کیس کا فیصلہ سنادیا     پاک بحریہ کی ایس ایس جی کی گولڈن جوبلی پر تقریبات کا اہتمام     اداروں کومضبوط کیاجائے،خوف کی فضاپیدانہ کی جائے،چیف جسٹس     بغداد میں ٹرک بم دھماکہ، 17 افراد ہلاک     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
پاکستان کی خبریں Share your views
’گڈانی شپ بریکنگ کو بند کرنے کی سازش کی جارہی ہے‘ [بی بی سی اردو] 11 Jan, 2017
گڈانی

بلوچستان کے علاقے گڈانی میں واقع شپ بریکنگ صنعت میں گذشتہ تین ماہ میں 32 مزدور زندگی کی بازی ہار چکے ہیں لیکن اس کے باوجود سیفٹی اور سکیورٹی کے انتظامات نہیں کیے گئے ہیں۔

نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان کے رہنما ناصر منصور اور دیگر رہنماؤں نے بدھ کو ایک پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور لیبر قوانین نافذ کرنے والے ادارے بے حس ہیں، یہی وجہ ہے کہ حادثات کے ذمہ داران قانون کی گرفت سے بچے ہوئے ہیں جب کہ مزدوروں کے خاندان مسلسل اپنے پیاروں کی لاشیں وصول کر رہے ہیں۔

گڈانی: دو ماہ میں جہاز میں آگ لگنے کا تیسرا واقعہ، پانچ مزدور ہلاک

گڈانی کا ویران شپ بریکنگ یارڈ اور بےروزگار مزدور

گڈانی بحری جہاز کے حادثے کے مزید دو زخمی دم توڑ گئے

زدور رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یکم نومبر کو ہونے والے حادثے کی ٹھوس بنیادوں پر تحقیقات ہوئی اور نہ اس کے ذمہ داران کو سزا ہوئی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے مزدورں میں سے اکثر کومعاوضے کی ادائیگی بھی ممکن نہ ہو سکی اور نہ ہی سانحے میں لاپتہ ہونے والے مزدوروں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کی گئیں ہیں۔

'اس حادثے میں 26 مزدورں کی ہلاکت کے بعد حکومت نے اعلان کیا تھا کہ تمام شپ بریکنگ یارڈ زکو رجسٹرڈ کیا جائے گا اور ورکرز کو خصوصی کارڈ جاری کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل سیکورٹی اور پنشن کے اداروں سے رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ یہ وعدہبھی کیا گیا تھا کہ ہیلتھ اور سیفٹی کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا لیکن یہ محض وعدے ہی ثابت ہوئے اور گذشتہ ایک ہفتے میں مزید چھ ورکرز ہلاک ہوگئے۔'

گڈانی

ناصر منصور کا کہنا تھا کہ ملکی فولاد کی ضروریات کا 30 فیصد فراہم کرنے والی اس صنعت سے دس ہزار سے زائد ورکرز کا براہِ راست اور 100 سے زائد ری رولنگ ملز اور دیگر ذیلی صنعتوں میں 20 لاکھ سے زائد مزدوروں کا روزگار وابستہ ہے جو پابندیوں کا نشانہ بنتے ہیں۔

نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان کے رہنما کے مطابق انھیں بطور ِ مزدور یہ خدشہ ہے کہ ان حادثات کی آڑ میں گڈانی شپ بریکنگ کو بند کرنے کی سازش کی جا رہی ہے تاکہ اس زمین کو مخصوص مقاصد کے لیے خریدا جا سکے۔

پاکستان لیبر اینڈ ریسرچ انسٹیٹوٹ کے سربراہ کرامت علی کا کہنا تھا کہ سول سوسائٹی کی تنظیموں کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ شپ بریکنگ یارڈ میں ان حادثات کی روک تھام کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ میں ایک آئینی درخواست دائر کی جائے، جس کی تیاری جاری ہے۔

انھوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ صوبائی محکمہ محنت کے ذریعے شپ یارڈ میں کام کرنے والے تمام مزدوروں کو رجسٹرڈ کیا جائے اور لیبر انسپیکشن کا مناسب انتظام کیا جائے۔حادثات کی صورت میں فائر برگیڈ اور ایمبولینس کی سہولیات کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔

وفاقی اور صوبائی حکومت نے گڈانی میں بحری آئل ٹینکر میں آگ کے بعد 26 مزدوروں کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے کمیٹیاں بنائی تھیں لیکن ان کی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں لائی گئی ہے۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal