News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
چین میں آئی فون 6کی فروخت پر پابندی ہٹانے کا حکم     پنجاب یونیورسٹی میں تصادم کے بعد ’پشتون طالب علموں کا احتجاج‘     کراچی میں مردم شماری کے عملے پر حملے کا منصوبہ ناکام     اردو کو مہذب اور شیریں زبان مانتی ہیں     انوشکا کے ”بھوت“ نے لوگوں کے دل جیت لئے،”فلوری“ کا پہلے روز 4کروڑ کا بزنس     اقوام متحدہ نے فلسطین کی حمایت میں چار قرار دادوں کی منظوری دے دی     اردو کو مہذب اور شیریں زبان مانتی ہوں ، سونا کشی سنہا     پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب شروع ہو گئی     بنگلہ دیش نے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو 90 رنز سے شکست دیدی     بنگلہ دیش میں دو بم دھماکے، پولیس اہل کارسمیت تین افراد ہلاک     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> Neo
کھیلوں کی خبریں Share your views
کراچی :عقیل ڈھیڈی ، سلیمان مرزااور اسد کھرل کے وارنٹ گرفتاری [نیو] 12 Jan, 2017

کراچی :ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی غلام مصطفیٰ لغاری نے ایک نجی بینک کی طرف سے دائر ڈائریکٹ کمپلنٹ پر ملزمان اے آر وائی نیوز کے اینکر سلیمان مرزا، اے آر وائی نیوز انویسٹی گیشن کے ہیڈ اسد کھرل اور کراچی اسٹاک ایکسچینج کے ڈائریکٹر عقیل کریم ڈھیڈی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

نجی بینک کی جانب سے اسکے مجاز افسر اشرف شہزاد احمد کے توسط سے ملزمان اے آر وائی نیوز کے اینکر سلیمان مرزا، اے آر وائی نیوز انویسٹی گیشن کے ہیڈ اسد کھرل اور کراچی اسٹاک ایکسچینج کے ڈائریکٹر عقیل کریم ڈھیڈی کےخلاف ضابطہ فوجداری ایکٹ کی دفعہ 200بشمول دفعات 500,501,502 کے تحت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی Viithکی عدالت میں ڈائریکٹ کمپلنٹ فائل کی گئی۔

یکم اکتوبر 2016کو فاضل مجسٹریٹ نے معاملہ معزز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کو ریفر کیا۔بعد ازاں یہ کمپلنٹ اس عدالت (ایڈیشنل سیشن جج جنوبی) کو 3اکتوبر 2016کو سیشن جج کی عدالت سے موصول ہوئی۔ 15اکتوبر 2016کو عدالت نے مجاز افسر اشرف شہزاد احمد کا بیان قلمبند کیااور ابتدائی انکوائری کا حکم جاری کیا۔ اس حکم میں مدعی کو بھی ہدایات دی گئیں کہ وہ اپنے گواہان کے بیانات مذکورہ مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو ریکارڈ کرائیں۔ مجسٹریٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک ماہ میں اپنی رپورٹ جمع کرائے۔

بعد ازاں فاضل مجسٹریٹ نے دو گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد اپنی تفصیلی انکوائری رپورٹ یکم نومبر 2016کو جمع کرائی۔9دسمبر 2016کو مدعی کے وکیل کے دلائل کی سماعت اور تمام ریکارڈ کے ملاحظے کے بعد عدالت نے اپنی آبزرویشن میں کہا کہ بادی النظر میں مقدمہ درج بالا ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 500,501,502کے تحت بنایا گیا۔لہٰذا مدعا علیہان/ملزمان کے فی کس 50ہزار روپے کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal