News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> Voice Of America Urdu
تازہ ترین خبریں Share your views
وطن واپس آنے والے افغانوں کی تعداد میں اضافہ: رپورٹ [وائس آف امریکہ اردو] 12 Jan, 2017

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 2017 کے پہلے ہفتے میں نو ہزار چار سو سے زائد غیر اندراج شدہ افغان پناہ گزین پاکستان اور ایران سے اپنے ملک واپس آئے ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 2017 کے پہلے ہفتے میں نو ہزار چار سو سے زائد غیر اندراج شدہ افغان پناہ گزین پاکستان اور ایران سے اپنے ملک واپس آئے ہیں۔

اس وجہ سے یہ تشویش بڑھتی جا رہی ہے کہ اگر ملک واپس آنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے تو جنگ کا شکار یہ ملک اس صورت حال سے کس طرح نمٹے گا۔

خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘ کے مطابق ان افراد میں زیادہ تر وہ نوجوان ہیں جو ایران کی سرحد پار کر کے افغانستان واپس آئے ہیں۔

اگرچہ افغان شہریوں کی واپسی رضاکارانہ ہونی چاہیئے تاہم اطلاعات کے مطابق پاکستان حکام کی طرف سے افغان پناہ گزینوں کی ان کے وطن واپسی کے لیے دباؤ میں اضافہ ہو گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے مہاجرین سے متعلق ادارے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن "آئی او ایم" نے کہا کہ ایران سے ملک بدر کیے جانے والے نوجوان افراد ہیں جو روزگار کے لیے وہاں گئے تھے یا پھر وہ اس راستے سے یورپ جانا چاہتے تھے۔

"آئی او ایم" کے مطابق یہ نہیں کیا جا سکتا ہے کہ مستقبل میں یہ صورت حال کیا رخ اختیار کرے گی۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کے ایک ترجمان میتھیو گریڈون نے کہا کہ "اس کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا ہے کیونکہ بہت سارے عوامل ہیں جس کی وجہ سے وطن واپس آنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔"

گریڈون نے کہا کہ غیر اندراج شدہ افغان پناہ گزینوں کو افراد کی نسبت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو اندراج شدہ ہیں کیونکہ نا تو انہیں امدادی اداروں سے نقد امداد ملتی ہے اور نا ہی ان کے بچوں کو تعلیم کے لیے سہولت اور حکومت کی طرف سے زمین فراہم کی جاتی ہے۔

"آئی او ایم" کے مطابق 2017 کے پہلے ہفتے میں 1,643 غیر اندراج شدہ افغان پناہ گزین یا تو رضاکارانہ طور پر پاکستان سے واپس آئے یا انہیں ملک بدر کیا گیا تھا جب کہ ایران سے واپس آنے والے کی تعداد 7,776 تھی۔

توقع کی جا رہی ہے آئندہ دو ماہ کے دوران افغانستان میں موسم بہتر ہونے کی وجہ سے واپس آنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

متوقع طور پر 2017 کے اواخر تک پاکستان سے پانچ لاکھ غیر اندراج شدہ افغان پناہ گزینوں کو افغانستان واپس بھیج دیا جائے گا جب کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران اپنے ملک واپس آنے والے افغان شہریوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ صورت حال ایسے ہی رہے گی۔

"آئی ایم او" نے کہا کہ جنوری 2016 کے بعد سے پاکستان اور ایران سے غیر اندراج شدہ سات لاکھ افغان پناہ گزین افغانستان واپس آئے جبکہ 2015 میں یہ تعداد پچاس ہزار تھی اور ان افراد کی بحالی ایک ایسے ملک کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے جسے طالبان ، القاعدہ اور داعش کے عسکریت پسندوں کی شورش کا سامنا ہے۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal