News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> AbbTakk
پاکستان کی خبریں Share your views
جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کی زندگی پر ایک نظر [اب تک] 12 Jan, 2017
جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کی زندگی پر ایک نظرگورنر سندھ اور جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی انتقال کرگئے۔ وہ گزشتہ کئی روز سے علیل تھے، جبکہ ان کو حال ہی میں گورنر سندھ بنایا گیا تھا۔ سعید الزماں صدیقی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور چیف جسٹس سپریم کورٹ پاکستان بھی رہے، انہوں نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے ایل ایف او کو مسترد کیا اور پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کردیا تھا۔جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی یکم دسمبر انیس سو سینتیس میں بھارت کے شہر لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم لکھنو سے حاصل کی۔ انیس سو چون میں انہوں نے جامعہ ڈھاکہ سے انجنیرنگ میں گریجویشن کیا، جبکہ جامعہ کراچی سے انیس سو اٹھاون میں وکالت کی تعلیم حاصل کی۔سعید الزماں صدیقی پانچ نومبر انیس سو نوے کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مقررہوئے۔ تیئس مئی انیس سو بانوے کو انہیں سپریم کورٹ کا جج مقرر کر دیا گیا۔ یکم جولائی 1999ء سے 26 جنوری 2000ء تک چیف جسٹس آف پاکستان رہے۔ وہ پاکستان کے پندرہویں چیف جسٹس تھے۔الیکشن 2008ء میں پیپلزپارٹی کی کامیابی کے بعد پرویز مشرف کی جانب سے عہدہ صدارت چھوڑنے کے بعد مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی نے جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو آصف علی زرداری کے مقابلے میں صدارتی امیدوار نامزد کیا تھا تاہم انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔سعید الزماں صدیقی نے گیارہ نومبر دو ہزار سولہ کو سندھ کے گورنر کا حلف اٹھایا تاہم اسی روز ان کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، انہوں نے اپنی ذمہ داریاں اسپتال سے ہی ادا کیں جبکہ انہیں 15 دسمبر کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا اور گورنر ہاؤس میں ان کیلئے عارضی آئی سی یو بنایا گیا تھا۔گورنر سندھ کی وفات پر صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ سندھ مرادع لی شاہ، وزیر اعلیٰ شہباز شریف، سابق صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو، عمران خان، فاروق ستار، مصطفی کمال، سابق گورنر عشرت العباد اور دیگر رہنماؤں نے گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا، جبکہ نئی نامزدگی تک سندھ اسمبلی کے اسپیکر اغا سراج درانی کو قائم مقام گورنر مقرر کر دیا گیا ہے۔
View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal