News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
ہمارے نصیب میں عوام کی خدمت ہے، وزیراعظم     پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کیلئے 5 ناموں پر بولی 30 مئی کو ہوگی     باپ نے اپنی مرضی کی شادی کی ضد کرنے پر بیٹی کو گولی مار کر قتل کر دیا     بھارتی ماڈل و اداکارہ سونیکا چوہان آج صبح ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئیں     بھارتی اداکارہ کو فحش پیغامات بھیجنے والے 23سالہ طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا      فلم باہو بالی 2کا اپنی ریلیز کے پہلے روز 100 کروڑ ریکارڈ     سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس میں ماریہ شرا پوا کی فتوحات جاری     جو پاکستان کی تر قی نہیں دیکھنا چاہتے وہ ہماری ٹانگیں کھینچ رہے ہیں، مخالفین کی خواہش پر مستعفی نہیں ہونگا:نواز شریف     خورشید شاہ نے سیکیورٹی لیکس پر پاک فوج کے موقف کی حمایت کر دی     پاکستان ،ویسٹ انڈیز : دوسرا ٹیسٹ اتوار کو شروع ہو گا     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Living On The Edge New Season Announced Living On The Edge New Season Announced
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
World water Park in Karachi, picture World water Park in Karachi, picture
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> Neo
سائنس اور ٹیکنالوجی Share your views
سنی لیونی کے اترپردیش سے سیاسی میدان میں اترنے کے پوسٹروں کی سوشل میڈیا پر دھوم [نیو] 12 Jan, 2017

نئی دہلی:فحش فلموں کی سابق سٹار اور ہندوستانی فلم انڈسٹری کی ’’کھلی ڈلی‘‘اور بے باک اداکارہ سنی لیون بالی ووڈ میں دھوم مچانے کے بعد کیا اب بھارتی پارلیمنٹ میں’’ سیاسی آئٹم سونگ میں جلوے‘‘ دکھائیں گی ؟ٍٍجی ہاں یہ خبر بھارتی میڈیا پر سنی لیونی کی طرح ’’ہاٹ نیوز‘‘ بنی ہوئی ہے اور اس کی وجہ ہے بھارتی ریاست اتر پردیش میں سڑکوں پر آویزاں قد آدم بینرز اور سوشل میڈیا پر سنی لیونی کا شیئر ہونے والا’’ انتخابی پوسٹر ‘‘ جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ سنی لیونی اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں مراد آباد کی سیٹ سے اکھاڑے میں اترتے نظر آئیں گی۔

وائرل ہونے والے پوسٹر نے میڈیا میں ہلچل مچائی ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سنی لیونی اتر پردیش کے علاقے مرادآباد سے ایم ایل اے کی امیدوار ہیں ،پوسٹر میں ساڑھی پہنے سنی لیونی کے بارے میں کہا گیا ہے کہ آپ اس امیدوار کو پانچ وجوہات کی بناء پر ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں ، سنی لیونی کی 5خوبیوں میں کہا گیا ہے کہ یہ امیدوار انتہائی محنتی ،اپنے کام میں ایماندار ،پوری دنیا میں مشہور اور مقبول ،خوبصورتی اور دل کشی میں بے مثال ہے ،پوسٹر میں لکھا گیا ہے کہ بچوں سے لے کر بوڑھوں تک کا خیال رکھنے والی آپ کی اپنی ، سب سے پیاری اور مقبول امیدوار محترمہ سنی لیونی کواپنا انمول ووٹ دے کر کامیاب کریں ۔

بھارتی نجی چینل ’’اے بی پی نیوز‘‘ کے مطابق سوشل میڈیا پر سنی لیونی کے پوسٹر شیئر ہونے پر جب ٹی وی کے رپورٹر نے اس بارے میں تحقیق کی تو دلچسپ حقائق سامنے آئے ، وائرل ہونے والے پوسٹر میں اتر پردیش کے مرادآباد سے الیکشن لڑنے کا بتایا گیا لیکن یہ واضح نہیں کہ وہ وہاں کے 6حلقوں میں سے کس سیٹ پر انتخابی معرکے میں حصہ لیں گی؟بھارتی ٹی وی کے رپورٹر کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی کسی بھی ریاست میں اسمبلی انتخابات لڑنے کی پہلی شرط یہ ہے کہ امیدوار کا ہندوستان کا شہری ہونا ضروری ہے، دوسری شرط یہ ہے کہ ایم ایل اے کا الیکشن لڑنے والے امیدوار کی عمر 25 سال سے کم نہیں ہونی چاہئے، تیسری ضروری شرط یہ ہے کہ امیدوار کا لڑے جانے والے انتخابی حلقے کاووٹر ہونا ضروری ہے، چوتھی شرط یہ کہ اسے کسی جرم کے لئے 2 سال یا اس سے زیادہ کی سزا نہ ہوئی ہو۔ان میں سے اگر کوئی ایک بھی امیدوار پوری نہیں کرتا تو وہ الیکشن نہیں لڑ سکتا ہے۔

جبکہ سنی لیونی کی پیدائش بھارت کی بجائے کینیڈا میں 13مئی 1981ء میں ہوئی،وہ بھارتی نژاد تو ضرور ہیں لیکن ان کے پاس ہندوستانی شہریت نہیں ،لہذا انتخاب لڑنے کی پہلی شرط پر ہی سنی لیونی انتخابی معرکے سے باہر ہو جاتی ہیں ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پوسٹرکے حوالے سے جب رپورٹر نے سنی لیونی کے میڈیا مینجر سے رابطہ کیا تو انہوں نے نہ صرف اس کی مکمل تردید کی بلکہ کہا کہ یہ پوسٹر کسی نے شرارت سے چھپوا کر نہ صرف سڑکوں پر آویزاں کیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی شیئر کر دیا ، سنی لیونی کا سیاسی میدان میں قدم رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal