ملازم نے کمپنی چھوڑنے کے لیے انوکھا استعفیٰ لکھ دیا

ہماری ویب  |  Mar 01, 2017

نیویارک:کئی بار آپ نے دیکھا ہو گا کہ کمپنی سے تنگ آکر استعفیٰ ددے دیتے ہیں ۔اور انداز بھی پروفیشنل ہی رکھتے ہیں چاہے کمپنی کے باس یا کسی سے کتنی ہی رقابت کیوں نہ ہو ۔

لیکن نیویارک  میں ملازم نے اپنی   کمپنی چھوڑتے ہوئے ذرا انوکھے انداز میں استعفیٰ دیا۔ اس نے اپنا استعفیٰ ٹوائلٹ پپر پر لکھا اور نیچے کموڈ بھی بنا دیا۔ اس شخص کی بیوی نے اس استعفے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی، جس کے بعد یہ وائرل ہوگیا۔ 

اس شخص نے استعفے میں لکھا کہ میں اس انداز میں استعفیٰ دے کر کمپنی کو اپنے ساتھ کیے جانے والے سلوک کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں اور بتانا چاہتا ہوں کہ کمپنی کہاں جا رہی ہے۔سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین نے اس شخص کے عمل کو ناپسند کرتے ہوئے بچگانہ قرار دیا ہے

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More