News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> Voice Of America Urdu
سائنس اور ٹیکنالوجی Share your views
'سرطان سے ہر سال افریقہ میں پانچ لاکھ افراد ہلاک ہو جاتے ہیں' [وائس آف امریکہ اردو] 11 Mar, 2017

ڈبلیو ایچ او کے مطابق افریقہ میں سرطان سے متاثر ہونے والوں میں زیادہ تعداد چھاتی، رحم اور مثانے کی غدود کے سرطان سے متاثر ہونے والوں کی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ براعظم افریقہ میں سرطان کی وجہ سے ہر سال پانچ لاکھ افراد کی موت واقع ہو جاتی ہے جو کہ دنیا بھر میں سرطان سے ہونے والی اموات کا چھ فیصد ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق افریقہ میں سرطان سے متاثر ہونے والوں میں زیادہ تعداد چھاتی، رحم اور مثانے کی غدود کے سرطان سے متاثر ہونے والوں کی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے جنیوا میں واقع صدر دفتر میں انسداد سرطان سے متعلق عہدیدار ڈاکٹر ایندری الباوی کا کہنا ہے کہ افریقہ میں سرطان کی بیماری کی وجوہات ہمیشہ واضح نہیں ہوتیں لیکن چھاتی کے سرطان کی وجہ بننے والے عوامل میں الکوحل کا استعمال، موٹاپا اور جسمانی سرگرمی کا نا ہونا ہے۔

قوت مدافعت کمزور ہونے کی وجہ سے لوگوں کے کئی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے بشمول انسانی پیپلوما وائرس یعنی ایچ پی وی جو رحم کے سرطان کا موجب بنتا ہے۔

الباوی نے کہا کہ "افریقہ میں خواتین میں ایچ آئی وی کی شرح سب سے زیادہ ہے جس کی وجہ سے ایچ پی وی کے اثرات سنگین ہو جاتے ہیں۔ اس لئے متعدی بیماریوں کے مجموعی اثر سے افریقہ اور دیگر جگہوں پر رحم کے سرطان کے کیسوں کی وجہ سمجھ میں آتی ہے۔"

الباوی نے کہا کہ ایچ پی وی کے ساتھ دوسری بیماریاں بھی سرطان کا موجب بن سکتی ہیں۔ تاہم تمام سرطان مہلک نہیں ہوتےخاص طور پر جب ان کی جلد تشخیص ہوجائے۔

ڈبلیو ایچ او حکومتوں کی اس بارے میں حوصلہ افزائی کرنے میں سرگرم ہے کہ وہ ایسے اقدامات کریں جو خاص طور پر مقامی یا صحت کی بنیادی سہولت فراہم کرنے کی سطح پر کم خرچ لیکن سود مند ہوں۔

الباوی نے کہا کہ "جلد تشخیص صحت کے اخراجات کے حوالے سے نہایت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اگر ہم سرطان کی جلد تشخیص کر لیں تو پھراس کے علاج کے اخراجات بھی کم ہوں گے۔ ہم زیادہ آمدن والے ملکوں کے حوالے سے یہ بات جانتے ہیں کہ سرطان کی پہلے یا دوسرے مرحلے میں تشخیص ہو جائے تو اس سے اس کے علاج کے اخراجات کم ہو جاتے ہیں ۔"

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرطان کی جلد تشخیص کی وجہ سے زہریلی ادوایات کا استعمال بھی ممکنہ طور پر کم ہوجاتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی طرف سے وضع کیے گئے راہنما اصولوں میں سرطان کی تشخیص کے کم خرچ طریقے تجویز کئے گئے ہیں جن کے تحت صحت کے کارکنوں کو اس بات کی تربیت دینا ہے کہ وہ سرطان کی ممکنہ علامات کی کس طرح تشخیص کر سکتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت سرطان کے مریضوں کی دیکھ بھال سے متعلق طریقوں کو بہتر کرنے کے لئے ملکوں کو مشاورت فراہم کرتا ہے جن میں صحت کا بیمہ اور دیگر طریقے بھی شامل ہیں جن سے سرطان کا علاج کروانا سستا ہو۔

الباوی نے کہا کہ یہ ایک مربوط کوشش ہے جس میں حکومتیں، اقوام متحدہ او ر امدادی اداروں اور کارکنان بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب مل کر اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ کن اہم شعبوں میں سرمایہ کاری سےصحت کی سہولتوں کو بہتر کیا جاسکتا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں افراد کی زندگیوں کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔

فیس بک فورم


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal