News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
انگلیاں آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتی ہیں، جانئے اس خبر میں !     آزادکشمیرسے راولپنڈی جانے والی مسافروین کھائی میں گر گئی،10 جاں بحق     ایل او سی سےمتعلق بھارتی پروپیگنڈا کوکامیاب نہیں ہونےدیںگے:آرمی چیف     گستاخانہ مواد: مسلم ممالک معاملہ عرب لیگ، او آئی سی اور اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے، دنیا مذہب کی بے حرمتی کو بھی دہشتگردی تسلیم کرے: نثار     متحدہ عرب عمارات میں کشمیری تارکینِ وطن کا دلچسپ اجتماع     کینیڈا کے ساتھ پائپ لائن منصوبہ’’بہترین قومی مفاد میں‘‘: محکمہٴ خارجہ     مردم شماری جائزہ اجلاس؛ عالمی معیار مدِ نظر رکھنے کی ہدایت     قصور میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق     مقبوضہ علاقوں میں یہودی آباد کاری کو مسترد کرتے ہیں: میرکل‎      تینوں خانوں میں شاہ رخ خان کیساتھ کیمسٹری سب سے اچھی رہی     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
سائنس اور ٹیکنالوجی Share your views
فیشن جو آپ کی صحت کے لیے اچھے نہیں! [بی بی سی اردو] 15 Mar, 2017
ملبوسات

آپ کے لباس سے آپ کی چال ڈھال متاثر ہو سکتی ہے

فیشن مصنوعات کے متعلق عام طور پر ایسی ہدایتیں نظر آتی ہیں کہ یہ آپ کے اٹھنے بیٹھنے اور آپ کی چال ڈھال پر اثر انداز ہونے کے ساتھ ساتھ پیٹھ اور گردن میں درد کا سبب بن سکتے ہیں۔

برٹش کائیرو پیکٹک ایسوسی ایشن (بي سی اے) کا کہنا ہے کہ انتہائی چست یعنی جلد سے چپکی ہوئی جینز، ہائی ہیلز اور بڑے ہینڈ بیگ ہمارے جسم کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

دوسری جانب چارٹرڈ سوسائٹی آف فیزیو تھیراپی اور دیگر ماہرین کی جانب سے اس قسم کے خدشات کی نفی کی جاتی رہی ہے۔

بی سی اے نے جن چیزوں کے بارے میں تشویش ظاہر کی ہے ان میں سے پانچ یہاں پیش کی جا رہی ہیں۔

جلد سے چپکی جینز

سکنی جینز

انتہائی چست جینز سے اٹھنے بیٹھنے میں دقت پیش آنا عام بات ہے

بی سی اے کا دعویٰ ہے کہ سكني جینز ہماری فعالیت کو کم کر دیتی ہے۔

اس کے مطابق: ایسے لباس جسم کے جوڑوں پر دباؤ ڈالتے ہیں اور اس سے چھلانگ لگانے کی صلاحیت اور چہل قدمی کے دوران جھٹکے برداشت کرنے کی قدرتی طاقت کم ہو سکتی ہے۔

بڑے بیگ

بیگ

تنظیم کے مطابق وزنی بیگ کو اٹھانے کے طریقے سے بھی پریشانی ہو سکتی ہے

بی سی اے نے کہا ہے کہ بھاری بیگ، خواتین میں پیٹھ کے درد کی بنیادی وجوہات میں سے ایک ہیں۔ اس کے مطابق، ہمیں کہنی میں پھنسا کر بیگ لے کر چلنے سے بچنا چاہیے کیونکہ اس کے بوجھ سے کندھے پر زیادہ زور پڑتا ہے اور وہ دوسرے کندھے کے مقابلے میں جھک جاتا ہے۔

بڑے ہڈ والے کوٹ

ہڈ

وزنی ہڈ والے لباس حرکات و سکنات کو متاثر کر سکتے ہیں

بی سی اے نے کہا ہے کہ سر پر بڑے سائز کے فر والے گرم کوٹ پہننے سے بچنا چاہیے کیونکہ آس پاس دیکھنے کے دوران اس سےگردن پر زور پڑتا ہے۔

ہائی ہیلز

ہائی ہیلز

ہائی ہیلز پر ایک عرصے سے بحث جاری ہے کہ چال کو متاثر کرتی ہے

بی سی اے نے یہ بھی کہا ہے کہ ہائی ہیلز جسم کو ایک خاص صورت حال میں رہنے پر مجبور کرتا ہے جس سے ریڑھ کی ہڈی میں تناؤ پیدا ہوتا ہے۔

بیک لیس جوتے

چپلیں

ایسی چپلیں جس میں پیجھے والے فیتے نہ ہوں وہ بھی مسائل پیدا کر سکتے ہیں

بی سی اے کا کہنا ہےکہ ایسی چپلیں جن کے پیچھے کا حصہ کھلا ہوتا ہے یعنی ہیل کی طرف سپورٹ نہیں ہوتا ہے، ان سے پاؤں اور گردن کے نیچے تناؤ پیدا ہوتا ہے۔

ان کے علاوہ بی سی اے نے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ ضرورت سے زیادہ بڑی بازو، بھاری بھرکم زیورات اور ٹیڑھی میڑھی کناریوں والے لباس بھی پہننے والوں کے لیے مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔

حقیقت کیا ہے؟

بی سی اے نے 1،062 لوگوں پر مشتمل ایک سروے کیا تھا جس میں یہ پایا گیا کہ 73 فیصد کو پیٹھ کے درد کی شکایت ہے جبکہ 33 فیصد لوگ اس بات سے بے خبر تھے کہ ان کا لباس گردن اور ان کے انداز پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق، اس طرح کے لباس یا لوازمات آپ کی سرگرمی پر اثر ڈالنے کے علاوہ عجیب طرح سے کھڑے ہونے یا چلنے کے مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔

ملبوسات

فیشن کی دنیا میں ایسے ملبوسات کا چلن عام ہے جن کے بارے میں ایسوسی ایشن نے تشویش کا اظہار کیا ہے

تنظیم کا مشورہ ہے کہ جب بھی کپڑے خریدیں تو آپ اپنی پیٹھ اور گردن کا خیال رکھیں۔ آپ ایسے کپڑے کو منتخب کریں جو آپ کی سرگرمی کے لحاظ سے ٹھیک ہو اور جب بھی بھاری چیزیں ساتھ رکھنی ہوں، بیک پیک کا استعمال کریں۔

پیٹھمیں درد کے ماہر ڈاکٹر مریم او كيفے کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق ڈرانے والی ہے اور اس میں کوئی بھی سائنسی حقیقت نہیں ہے۔

چارٹرڈ سوسائٹی آف فیزیوتھیراپی کے سربراہ سٹیو ٹولن کا کہنا ہے کہ لوگوں کو جو بھی اچھا لگے وہ پہننا چاہیے، چاہے سكنی جینز ہو یا ہڈ والے کوٹ۔

ڈاکٹر او كيفے کا کہنا ہے کہ جینز اور بیگ کے متعلق تصورات غلط ہی نہیں ہو سکتے بلکہ نقصان دہ بھی ہو سکتے ہیں، کیونکہ درد کے خوف سے خواتین کی ان ملبوسات سے پرہیز کرنے لگیں گی جو انھیں پسند ہے۔

ان کے مطابق ’پیٹھ کے درد کے متعلق بہت سی خرافات عام ہیں اور متروکات کی بھی لمبی فہرست ہے جبکہ اس کے علاج کے متعلق بڑے پیمانے پر غلط تصوارت گردش کرتے ہیں۔ ‘

پیٹھ دررد

پیٹھ درد کے بارے میں بہت سی باتیں عام ہیں ایسے میں درست معلومات بہت اہم ہے

تو پھر پیٹھ کے درد کے لیے بہترین مشورہ کیا ہے؟

ماہرین کا مشورہ ہے کہ:

  • خود کو فعال رکھیں
  • اچھی نیند لیں
  • جہاں تک ممکن ہو تناؤ سے بچیں
  • وزن کو تناسب میں رکھیں
  • زیادہ تر معاملات میں پیٹھ درد از خود ٹھیک ہو جاتا ہے، اس لیے زیادہ فکر نہ کریں
  • پیٹھ کے درد کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات رکھیں۔
  • اگر کچھ ہفتوں میں یہ ٹھیک نہ ہو یا ناقابل برداشت تو طبی امداد حاصل کریں۔

View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal