News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Cosy Water Park Karachi - Cozy Ticket Price 2015 & Location Pictures Cosy Water Park Karachi - Cozy Ticket Price 2015 & Location Pictures
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> Voice Of America Urdu
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ Share your views
پاکستانی فلم دختر کی اقوامِ متحدہ میں نمائش [وائس آف امریکہ اردو] 17 Mar, 2017

سفیر ملیحہ لودھی کے بقول، ''نوجوان فلم سازوں کی کاوشوں اور عزم کی بدولت پاکستانی فلمی صنعت بحال ہو رہی ہے، جن میں خواتین فلم ساز نمایاں ہیں، جو اب تک متعدد متنوع اور قابلِ تحسین فلمیں بنا چکی ہیں، جو ایک پختہ سماجی پیغام پر مشتمل ہیں''

نیو یارک میں، اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں بدھ کی رات ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم "دختر" کی خصوصی نمائش کی گئی، جس میں نمایاں شائقین کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تقریب کا انعقاد "پاکستان قومی کمیشن برائے خواتین" کی جانب سے 61 ویں سالانہ اجلاس کی مناسب سے "ٹرسٹی شپ کونسل" کے چیمبر میں کیا گیا۔

اپنے کلمات میں، اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر، ملیحہ لودھی نے کہا کہ ""نوجوان فلم سازوں کی کاوشوں اور عزم کی بدولت پاکستانی فلمی صنعت بحال ہو رہی ہے، جن میں خواتین فلم ساز نمایاں ہیں، جو اب تک متعدد متنوع اور قابلِ تحسین فلمیں بنا چکی ہیں، جو ایک پختہ سماجی پیغام پر مشتمل ہیں""۔

اس موقعے پر سفیر ملیحہ لودھی نے خاور ممتاز کا تعارف کرایا جو اس فلم کی کلیدی ایکٹریس سمیہ ممتاز کی والدہ ہیں۔

خاور ممتاز نے سمیہ کی اداکاری میں دلچسپی کے بارے میں بتایا، جب کہ اُن کا کہنا تھا کہ وہ جدید کھیتی باڑی کا خاص شغف رکھتی ہیں۔ بقول اُن کے، ""میری بیٹی ایک پُر عزم اداکارہ ہیں جو صرف اعلیٰ پیغام والی فلموں میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں""۔

بعدازاں، سفیر نے شرکا سے فلم ڈائریکٹر، عفیفہ نتھنائیل کا تعارف کرایا، جنھوں نے فلم کے مختلف مراحل کی تفصیل پیش کی۔ اُنھوں نے بتایا کہ فلم کا مرکزی خیال ماں کی محبت اور بیٹی کے لیے قربانی ہے، اور کم عمر شادی سے بچیوں کو بچانا ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ فلم کا پیغام آفاقی ہے، جسے اقوام متحدہ کی سطح پر دکھانے سے لوگوں کے درمیان تفریق ختم ہو گی اور ایک دوسرے کے لیے قربت کا احساس پیدا ہو گا۔

اطلاعات کے مطابق، تقریب میں متعدد سفارت کار، عالمی ادارے کے اہل کار اور پاکستانی نژاد امریکی شریک تھے۔ اس موقعے پر عالمی ادارے کی معاون انتظامی سربراہ برائے خواتین، لکشمی پوری بھی شریک تھیں۔

اِسی دِن کی مناسبت سے، گذشتہ سال، اوسکر جیتنے والی پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم "اے گرل اِن دی ریور" دکھائی گئی تھی۔

گزشتہ سال، نیویارک میں پہلی بار پاکستان فلم فیسٹول کا انعقاد کیا گیا تھا، جب کہ گذشتہ سال ہی، یومِ پاکستان کے موقعے پر، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہال میں "صوفی نائٹ" کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں راحت فتح علی خان نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔

فیس بک فورم


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal