News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Cosy Water Park Karachi - Cozy Ticket Price 2015 & Location Pictures Cosy Water Park Karachi - Cozy Ticket Price 2015 & Location Pictures
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
کھیلوں کی خبریں Share your views
ویلنگٹن ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 81 رنز کا ہدف [بی بی سی اردو] 18 Mar, 2017
جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر جشن مناتے نظر آ رہے ہیں

جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ویلنگٹن میں جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 171 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

اس طرح اس نے جنوبی افریقہ کے سامنے جیتنے کے لیے 81 رنز کا آسان ہدف رکھا۔

میچ کا سکور کارڈ دیکھنے کے لیے کلک کریں

دوسری اننگز میں جیت راول کے علاوہ نیوزی لینڈ کا کوئی بھی بیٹسمین مورنے مورکل اور کیشو مہاراج کی بولنگ کا عمدگی سے مقابلہ نہیں کر سکا۔

راول نے 80 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ مہاراج نے 40 رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں اور مورکل کے حصے میں تین وکٹیں آئیں۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم ہنری نکولس کی سنچری (118) کے باوجود صرف 268 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔

پہلی اننگز میں ڈومینی نے چار جبکہ مورکل، رباڈا اور مہاراج نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

کیشو مہاراج

کیشو مہاراج نے دوسری اننگز میں چھ وکٹیں حاصل کیں

جواب میں جنوبی افریقہ کا آغاز آچھا نہ تھا لیکن ٹیمبا بووما (89) اور وکٹ کیپر بیٹس مین ڈی کاک (91) کی عمدہ اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ نے 359 رنز بنائے اور 91 رنز کی اہم سبقت حاصل کر لی۔ آخیر میں مورکل اور فیلینڈر نے بھی عمدہ شراکت کی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے گرانڈھوم اور ویگنر نے تین تین وکٹیں لیں جبکہ دو کٹیں ٹم ساؤدی کے حصے میں آئیں۔

ڈونیڈن میں کھیلا جانے والا سیریز کا پہلا میچ ڈرا رہا تھا جبکہ تیسرا میچ ہیملٹن میں 25 مارچ سے کھیلا جائے گا۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal