News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
کھیلوں کی خبریں Share your views
سپاٹ فکسنگ: ’ملوث کرکٹرز پر تاحیات پابندی لگائیں‘ [بی بی سی اردو] 18 Mar, 2017
محمد حفیظ

محمد حفیظ کا کہنا تھا جیسے میں نے کسی کی جگہ لی تھی اسی طرح میری بھی کسی نے جگہ لینی ہے

پاکستانی کرٹ ٹیم کے سابق کپتان اورآل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تا حیات پابندی عائد کر دینی چاہے۔

لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا سپاٹ فکسنگ کا حصہ بننا غلطی نہیں جرم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ایک ایسی مثال قائم کرنے کی ضرورت ہے جس سے دوسرے کھلاڑیوں کو سبق حاصل ہو۔

واضح رہے ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ اور اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ سکینڈل میں کرپشن کے حوالے سے تحقیقات کے بعد اب تک پانچ پاکستانی کرکٹرز کو معطل کر دیا گیا ہے۔

اب تک معطل کیے جانے والے کھلاڑیوں میں شرجیل خان، خالد لطیف، محمد عرفان، ذوالفقار بابر اور شاہ زیب حسن شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ وہ اپنے کیرئر کا اختتام عزت کے ساتھ کریں گے۔

انھوں نے کہا ’اگر مجھے لگا کہ میں عزت کے ساتھ نہیں کھیل پا رہا یا وہ پرفارمنس نہیں دے پا رہا جو مجھے پاکستان کے لیے دینی چاہیے تو میں وعدہ کرتا ہوں کہ عزت کے ساتھ جاؤں گا۔‘

میری کوشش ہو گی کہ اپنی پر فارمنس اور فٹنس سے اچھے نتائج حاصل کر سکوں تو کرکٹ کھیلوں ورنہ پاکستان کا نام آگے لے جانے کے لیے ضروی ہے کہ جیسے میں نے کسی کی جگہ لی تھی اسی طرح میری بھی کسی نے جگہ لینی ہے۔ہم سب کو بڑے دل سے کرکٹ میں نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہنا چاہیے۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal