News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
برطانوی شہزادے نے امریکی اداکارہ کو شاہی محل مدعو کر لیا     باپ نے غیرت کے نام پر 15 سالہ بیٹی کو قتل کردیا     فیس بک پر جعلی اکاؤنٹ، شوہر نے بیوی کو گھر سے نکال دیا      وزیر داخلہ اپنی ضمانت کی فکر کریں , قمرزماں کائرہ      اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو پریشان کر دیاہے , سینیٹر سراج الحق     ایرانی صدر کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دس اقتصادی سمجھوتوں پر دستخط      شاہ رخ خان اور اکشے کمار کی فلموں کے باکس آفس پر تصادم کا خدشہ پیدا ہوگیا     موبائل پر فیس بک میسنجر استعمال کرنیوالوں کیلئے بری خبر !     بھارت نے ممتا کلکرانی کو پکڑنے کیلئے انٹرپول سے مدد مانگ لی     شہرت نے تنہا کر دیا ہے: لیڈی گاگا     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> Voice Of America Urdu
عالمی خبریں Share your views
'ریڈیو لبرٹی، وی او اے اور سی این این کی تحقیقات کا حکم' [وائس آف امریکہ اردو] 19 Mar, 2017

روس کی پارلیمان کے ایوان زیریں  نے اس اقدام کی منظوری صدر ولادیمر پوٹن کی جماعت یونائیٹد رشیا پارٹی کے رکن کونسٹینٹن  زاتولن کی تجویر پر دی ہے جسے  روسی پارلیمان میں اکثریت حاصل ہے۔

روسی پارلیمان کے ایوان زیریں نے اس بات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے کہ کیا امریکی نشریاتی ادارے آرایف ای / آر ایل (ریڈیو فری یورپ/ ریڈیو لبرٹی) ، وائس آف امریکہ اور سی این این روسی کے قواعد و ضوابط کی پابندی کر رہے ہیں۔

روس کی اسٹیٹ ڈوما کی طرف سے اس اقدام کی منظوری 17 مارچ کو ایک ایسے وقت دی گئی جب ڈیموکریٹ امریکی سینیٹر جین شاہین نے ایک بل پیش کیا جس میں محکمہ انصاف سے کہا گیا ہے کہ وہ روس کے سرکاری ٹی وی چینل آر ٹی کی فارن ایجنٹس رجسٹریشن ایکٹ کی ممکنہ خلاف ورزی کے معاملے کی چھان بین کرے۔

روس کی پارلیمان کے ایوان زیریں نے اس اقدام کی منظوری صدر ولادیمر پوٹن کی جماعت یونائیٹد رشیا پارٹی کے رکن کونسٹینٹن زاتولن کی تجویر پر دی ہے جسے روسی پارلیمان میں اکثریت حاصل ہے۔

روسی قانون سازوں نے اس اقدام کی منظوری 17 مارچ کو دی تھی جس میں پارلیمان کی ایوان زیریں کی اطلاعات کی پالیسی سے متعلق کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بات کی چھان بین کریں کہ کیا وی او اے، سی این این اور وی او اے کی روسی سروس ملکی قوانین کی پابندی کر رہے ہیں۔

زاتولن نے خصوصی طور اس بل کو امریکی سینٹر شاہین کے بل سے جوڑا ہے جس میں امریکی انٹیلی جنس کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا گیا ہے کہ آر ٹی کریملن کی ہیکنگ اور رائے عامہ کو متاثر کرنے کی اس مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حریف صدارتی امیدوار ہلری کلنٹن کی گزشتہ سال کے صدارتی انتخاب میں شکست دینے میں مدد کرنا تھا۔

روسی ٹی وی چینل "آرٹی" اور کریملن اس الزام کو مسترد کرتے ہیں اور ان کو موقف ہے کہ اس کی ادارتی پالیسی آزاد ہے اور یہ کریملن کے تحت نہیں ہے۔

آرایف ای/آرایل اور وی او اے براڈکاسٹنگ بورڈ آف گورنر کے تحت کام کرتے ہیں جو بین الاقوامی سطح پر سول حکومت کی نشریات اور میڈیا آپریشن کی نگرانی کرتا ہے۔

وی او اے ایک وفاقی ادارہ ہے جبکہ آرایف ای/ آر ایل ایک غیر منافع بخش غیر سرکاری تنطیم ہے جسے کانگرس کی طرف سے مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔

دوسری طرف سی این این کو بھی امریکہ کے صدارتی انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت اور صداراتی انتخاب سے پہلے ٹرمپ کی مہم کے بعض افراد کے روسی عہدیداروں کے ساتھ میبنہ رابطوں سے متعلق خبریں نشر کرنے کی وجہ سے ہدف بنایا جارہا ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا ذخاروف نے رواں ماہ قبل ازیں سی این این پر " جھوٹی خبریں"پھیلانے کا الزام عائد کیا تھا جکبہ ٹرمپ بھی تواتر کے ساتھ اسی حوالے سے اس پر تنقید کر چکے ہیں۔

شاہین نے آرایف ای/ آر ایل کو بتایا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ان کی طرف سے پیش کیے جانے والے بل کی وجہ سے کریملن اور روسی پارلیمان کے ایوان زیریں کے ارکان کو پریشانی ہوئی ہے۔

شاہین نے ایک بیان میں کہا کہ "میرا بل سیدھا سادہ ہے، آرٹی نیوز نے کھلے عام یہ فخریہ طور پر کہا تھا کہ وہ فرضی کمپنی کے ذریعے ہمارے قوانین کو دھوکا دے سکتا ہے۔ اور اس (مجوزہ) قانون سازی کے ذریعے محکمہ انصاف کو اس معاملے کی چھان بین کرنے کا وہ اختیار مل جائے گا جس کی اسے ضرورت ہے۔"

فارن ایجنٹس رجسٹریشن ایکٹ ایک دس سال پرانا قانون ہے جو اس بات کو ضروری قرار دیتا ہے کہ اگر کوئی بھی شخص یا ادارہ کسی غیر ملکی حکومت کی طرف سے امریکہ میں "سیاسی یا نیم سیاسی حیثیت میں کام کرتا ہے" تو اسے محکمہ انصاف کے پاس اندراج کروانا ضروری ہے۔

فیس بک فورم


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal