News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
انگلیاں آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتی ہیں، جانئے اس خبر میں !     آزادکشمیرسے راولپنڈی جانے والی مسافروین کھائی میں گر گئی،10 جاں بحق     ایل او سی سےمتعلق بھارتی پروپیگنڈا کوکامیاب نہیں ہونےدیںگے:آرمی چیف     گستاخانہ مواد: مسلم ممالک معاملہ عرب لیگ، او آئی سی اور اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے، دنیا مذہب کی بے حرمتی کو بھی دہشتگردی تسلیم کرے: نثار     متحدہ عرب عمارات میں کشمیری تارکینِ وطن کا دلچسپ اجتماع     کینیڈا کے ساتھ پائپ لائن منصوبہ’’بہترین قومی مفاد میں‘‘: محکمہٴ خارجہ     مردم شماری جائزہ اجلاس؛ عالمی معیار مدِ نظر رکھنے کی ہدایت     قصور میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق     مقبوضہ علاقوں میں یہودی آباد کاری کو مسترد کرتے ہیں: میرکل‎      تینوں خانوں میں شاہ رخ خان کیساتھ کیمسٹری سب سے اچھی رہی     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
کھیلوں کی خبریں Share your views
’کرپٹ کرکٹرز پر ہمیشہ کے لیے دروازے بند ہونے چاہیئں‘ [بی بی سی اردو] 19 Mar, 2017
مصباح

مصباح الحق نے کہا کہ آپ بار بار اس طرح کی صورتحال کے متحمل نہیں ہوسکتے کیونکہ اس سے کھیل اور ملک دونوں کا وقار بری طرح مجروح ہوتا ہے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کرکٹ کرپشن میں ملوث کرکٹرز پر ہمیشہ کے لیے کھیل کے دروازے بند کر دینے چاہئیں اور اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے تاحیات پابندی جیسا سخت قدم اٹھانا ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ اس وقت پی ایس ایل کرپشن اسکینڈل میں گھری ہوئی ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ اس میں مبینہ طور پر ملوث پانچ کرکٹرز کو معطل کرچکا ہے۔

سپاٹ فکسنگ: ’ملوث کرکٹرز پر تاحیات پابندی لگائیں‘

مصباح الحق نے اتوار کے روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران جو اسکینڈل سامنے آیا ہے اس نے ان کی پچھلے سات سال کی تمام تر محنت پر پانی پھیر دیا ہے جو انھوں نے اپنے دیگر ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان اور پاکستان کی کرکٹ کا امیج بلند کرنے کے لیے کی تھی۔

یاد رہے کہ 2010 میں انگلینڈ کے دورے میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سامنے آیا تھا جس میں ملوث تین کرکٹرز سلمان بٹ محمد آصف اور محمد عامر کو نہ صرف آئی سی سی نے سزا دی تھی بلکہ یہ تینوں کرکٹرز اس جرم میں جیل بھی گئے تھے۔

اس واقعے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کو پاکستانی ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا اور ان کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم نے اہم کامیابیوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں پاکستان اور پاکستان کرکٹ کا مثبت امیج بھی نمایاں کیا۔

مصباح الحق نے کہا کہ اگر اس طرح کے افسوسناک واقعات بار بار دوہرائے جاتے رہے تو پھر ہمیں کرپٹ کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی جیسے سخت قدم بھی اٹھانے پڑیں گے۔ اس سلسلے میں قانون سازی کی اشد ضرورت ہے تاکہ اس طرح کے واقعات کا موثر تدارک کیا جائے اور اگر کوئی اس طرح کی حرکت کرتا ہے تو اس پر ہمیشہ کے لیے کرکٹ کے دروازے بند ہونے چاہیئں۔

مصباح الحق نے کہا کہ آپ بار بار اس طرح کی صورتحال کے متحمل نہیں ہوسکتے کیونکہ اس سے کھیل اور ملک دونوں کا وقار بری طرح مجروح ہوتا ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ 2010 میں جو کچھ ہوا تھا اس کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے بڑی قربیانیاں دیں اور ملکی وقار کو بحال کرنے کے لیے سخت محنت کی لیکن پی ایس ایل اسکینڈل کے بعد اب کرکٹرز کو ایک بار پھر محتاط رہنا پڑے گا اور اپنے طرز عمل سے ایک بار پھر ملک کا امیج بحال کرنا ہوگا۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal