News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
برطانوی شہزادے نے امریکی اداکارہ کو شاہی محل مدعو کر لیا     باپ نے غیرت کے نام پر 15 سالہ بیٹی کو قتل کردیا     فیس بک پر جعلی اکاؤنٹ، شوہر نے بیوی کو گھر سے نکال دیا      وزیر داخلہ اپنی ضمانت کی فکر کریں , قمرزماں کائرہ      اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو پریشان کر دیاہے , سینیٹر سراج الحق     ایرانی صدر کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دس اقتصادی سمجھوتوں پر دستخط      شاہ رخ خان اور اکشے کمار کی فلموں کے باکس آفس پر تصادم کا خدشہ پیدا ہوگیا     موبائل پر فیس بک میسنجر استعمال کرنیوالوں کیلئے بری خبر !     بھارت نے ممتا کلکرانی کو پکڑنے کیلئے انٹرپول سے مدد مانگ لی     شہرت نے تنہا کر دیا ہے: لیڈی گاگا     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> Voice Of America Urdu
عالمی خبریں Share your views
پیرس: حملہ آور منشیات کے زیر اثر تھا [وائس آف امریکہ اردو] 20 Mar, 2017

اس فرانسیسی شہری کا مجرمانہ ماضی تھا اور وہ منشیات اور ڈکیتی سے متعلق جرائم میں ملوث رہ چکا تھا۔

پیرس کے ایک ہوائی اڈے پر ہلاک کیے گئے مشتبہ انتہا پسند منشیات کے زیر اثر تھا اور اس نے اورلی ہوائی اڈے پر ایک خاتون پولیس اہلکار سے اسلحہ چھیننے کی کوشش سے قبل شراب بھی پی رکھی تھی۔

ہفتہ کو اس شخص کو اسلحہ چھیننے کی کوشش کے دوران وہاں موجود سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا اور اس کی شناخت 39 سالہ زید بن بلغیم سے کی گئی۔

پیرس پراسیکوٹرز کے دفتر نے اتوار کو بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے ایک حصے کے طور پر کیے گئے ٹوکسیکالوجی ٹیسٹس سے زید کے خون میں کوکین اور کینابس کے اثرات ملے جب کہ مرنے سے قبل شراب بھی پی رکھی تھی جس کی مقدار اعشاریہ 93 گرام فی لیٹرخون پائی گئی جو کہ فرانس میں شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کی مقررہ مقدار سے دو گنا زیادہ تھی۔

اس فرانسیسی شہری کا مجرمانہ ماضی تھا اور وہ منشیات اور ڈکیتی سے متعلق جرائم میں ملوث رہ چکا تھا۔

استغاثہ کے دفتر کے عہدیدار فرانسس مولنز نے بتایا کہ ہفتہ کو علی الصبح وہ پیرس کے نواح میں ایک ریسٹورنٹ پر جس کے چار گھنٹوں بعد اس نے ٹریفک پولیس کی طرف سے روکے جانے پر گولی چلائی۔ پھر اس کے 90 منٹ کے بعد وہ پیرس کے دوسرے بڑے ہوائی اڈے "اورلی ایئرپورٹ" پر افراتفری کا باعث بنا۔

اس نے ہوائی اڈے پر شور مچایا کہ وہ اللہ کے لیے جان لینا اور جان دینا چاہتا ہے اور وہاں موجود خاتون سکیورٹی اہلکار سے بندوق چھیننے کی کوشش کی لیکن دیگر دو فوجیوں نے اسے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

اتوار کو ریڈیو یورپ ون سے گفتگو میں زید کے والد نے بتایا کہ وہ شراب پیتا تھا اور نام کا مسلمان تھا۔

"میرا بیٹا دہشت گرد نہیں تھا۔ اس نے کبھی نماز نہیں پڑھی، وہ شراب پیتا تھا۔ لیکن شراب اور نشے کے زیر اثر ایسا ہی ہوتا ہے جو کہ ہوا۔

زید کے والد، بھائی اور کزن کو پولیس نے ہفتہ کو تحویل میں لے کر پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا تھا۔

پراسیکیوٹر مولنز کے مطابق زید نے ٹریفک پولیس کے اہلکار پر فائرنگ کے بعد اپنے والد کو فون کر کے بتایا کہ اس سے بڑی غلطی ہوگئی ہے۔

اس پر زید کے والد نے یورپ ون کو بتایا کہ "اس نے مجھے صبح سات یا آٹھ بجے فون کیا۔ وہ بہت غصے میں تھا یہاں تک کہ اس کی ماں کو بھی اس کی کچھ سمجھ نہیں آ رہی تھی۔ اس نے مجھے بتایا کہ میں آپ سے معافی چاہتا ہوں میں نے ایک پولیس اہلکار سے جھگڑا کر لیا ہے۔"

زید کے فلیٹ کی تلاشی کے دوران پولیس نے وہاں سے کوکین بھی برآمد کی۔

اس کے بارے میں مولنز نے بتایا کہ وہ 2011 اور 2012 کے دوران تحویل میں لیے جانے کے دوران انتہا پسندی کی طرف راغب ہوا تھا۔ نومبر 2015ء میں پیرس میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد متعدد بار اس کے گھر کی تلاشی بھی لی گئی تھی۔

فیس بک فورم


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal