News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
تازہ ترین خبریں Share your views
ٹرمپ اور روس کے روابط: انٹیلیجنس سربراہان شواہد دیں گے [بی بی سی اردو] 20 Mar, 2017
مسٹر کومی

مسٹر کومی سماعت کے دوران روس اور مسٹر ٹرمپ کی مہم کے مابین روابط کے بارے میں بات کریں گے

امریکہ کے تفتیشی ادارے ایف بی آئی اور نیشنل سکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کے سربراہان روس اور ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے درمیان ممکنہ روابط کے بارے میں کانگریس کے سامنے شواہد پیش کریں گے۔

وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کا بھی جواب دیں گے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ سابق صدر براک اوباما نے ان کے کالز کی ریکارڈنگ کرائی تھی۔

٭ ’ایوانِ نمائندگان کے سپیکر بھی ٹرمپ کی حمایت سے دستبردار‘

٭ ہم دونوں ہی کے فون ٹیپ کیے گئے: ڈونلڈ ٹرمپ

ایف بی آئی کے ڈائرکٹر جیمز کومی اور این ایس اے کے ایڈمیرل مائک راجرس کانگریس کی انٹیلیجنس کمیٹی کی سماعت کے دوران کھلے عام اپنا موقف رکھیں گے۔ خیال رہے کہ یہ 'اوپن ہیئرنگ' شاذ و نادر واقعات میں شامل ہوتی ہے۔

روس انتخابات کو متاثر کرنے کے الزامات کی تردید کرتا رہا ہے جبکہ مسٹر ٹرمپ نے جانچ کو 'مکمل وچ ہنٹ' قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

رواں سال جنوری میں امریکی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے خیال ظاہر کیا تھا کہ کریملین کے حمایت یافتہ ہیکرز نے سینیئر ڈیموکریٹ رہنماؤں کے ای میلز تک رسائی حاصل کر لی تھی اور بعض شرمسار کرنے والے میلز کو جاری کر دیا تھا تاکہ مسٹر ٹرمپ کی مسز کلنٹن کو شکست دینے مدد ہو۔

دونوں ایجنسیوں کے سربراہوں کو وائٹ ہاؤس کی کمیٹی کے چیئرمین اور ریپبلیکن رہنما ڈیون نیونس اور ڈیموکریٹ کے ٹاپ اہلکار ایڈم سکف نے مدعو کیا ہے۔

یہ سماعت مقامی وقت کے مطابق سوموار کو دس بجے شروع ہوگی۔

نیونس اور سکف

وائٹ ہاؤس کی کمیٹی کے چیئرمین اور ریپبلیکن رہنما ڈیون نیونس اور ڈیموکریٹ کے ٹاپ اہلکار ایڈم سکف نے دونوں سربراہان کو مدعو کیا ہے

مسٹر نیونس نے اتوار کو دعوی کیا ہے کہ 'آج صبح تک جن چیزوں میں نے دیکھا ہے اس بنیاد پر کہہ سکتا ہوں کہ روس اور ٹرمپ مہم کے درمیان ساز باز کے کوئی شواہد نہیں ہیں۔'

بہر حال مسٹر سکف نے کہا ہے کہ بہت سے مواد سے واقعاتی شہادت ملتی ہے کہ امریکی شہریوں نے ووٹ کو متاثر کرنے کے لیے روس کے ساتھ ساز باز کیا۔

انھوں نے کہا: ’میل جول کے واقعات شواہد ہیں، میرے خیال سے فریب کے براہ راست شواہد ہیں۔‘

انھوں نے مزید کہا: ’یہ شواہد اتنے ضرور ہیں کہ ان کی بنیاد پر جان کی جائے۔‘

ٹرمپ کی انتظامیہ کے دو سینیئر اہلکار اٹارنی جنرل جیف سیشن اور قومی سلامتی کے سابق مشیر مائیکل فلن کو اس معاملے میں پکڑا گیا ہے۔

مسٹر سیشن نے خود کو ایف بی آئی کی جانچ سے علیحدہ کر لیا ہے۔ ان پر ڈیموکریٹس کی جانب سے یہ الزام ہے کہ انھوں نے جنوری میں حلف لینے کے باوجود جھوٹی گواہی دی اور کہا کہ 'روس کے ساتھ ان کا کوئی رابطہ نہیں تھا' لیکن بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ انھوں نے امریکہ میں روس کے سفیر سرگیئی کسلیاک سے انتخابی مہم کے دوران ملاقات کی تھی۔

مسٹر ٹرمپ

مسٹر ٹرمپ نے اوباما انتظامیہ پر انتخابی مہم کے دوران فون ٹیپ کرنے کا الزام لگایا ہے

مسٹر فلن کو وائٹ ہاؤس سے گذشتہ ماہ اس وقت برخواست کر دیا گیا جب انھوں نے ماسکو کے سفیر سے گفتگو کے بارے وائٹ ہاؤس کو گمراہ کیا۔

انھوں نے مبینہ طور پر امریکی پابندیوں پر بات کی تھی۔

سوموار کو ہونے والی سماعت میں مسٹر ٹرمپ کے اس دعوے پر بھی روشنی پڑے گی کہ اوباما انتظامیہ نے انتخابی مہم کے دوران نیویارک میں قائم ٹرمپ ٹاور کے فون ٹیپ کروائے تھے۔

اس بارے میں مسٹر ٹرمپ نے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے اور سینیئر ریپبلکن اور ڈیموکریٹ رہنماؤں نے ان کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔

مسٹر نیونس نے فاکس نیوز کو اتوار کو بتایا کہ وزارت انصاف کے دستاویزات کے تجزیے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ فون ٹیپ نہیں کیے گئے تھے۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal